உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ......امیتابھ بچن نے کیا انکشاف ، کے بی سی کے دوران ہو چکی ہے یہ خطرناک بیماری

    امیتابھ بچن کا فائل فوٹو

    امیتابھ بچن کا فائل فوٹو

    امیتابھ بچن نے بتایا کہ جب میرا سامنا س بیماری سے ہوا تو میں نے عہد کر لیا کہ میں سماج میں اس کی بیداری پھیلاؤں گا تو میں اس موضوع پر بات کرتا۔

    • Share this:
      کون بنے گا کروڑ پتی کے 10ویں سیزن میں احمد آباد سے آئیں کاجل پٹیل سب سے فاسٹیسٹ فنگر کا صحیح جواب دیکر ہاٹ سیٹ پر پہنچی لیکن یہاں سے صرف 6 لاکھ 40 ہزار روپئے ہی جیت سکیں۔ کھیل میں امیتابھ نے کاجل سے کئی سوال پوچھے جس میں ایک ایسا سوال آیا جس کے بارے میں انہوں نے اپنی زندگی سے جڑا راز شیئر کیا۔ کاجل سے پوچھے جا رہے سوالوں کے درمیان میں ٹی بی سے جڑا ایک سوال آیا جس کے بعد امیتابھ نے بتایا کہ وہ بھی  ایک سروائور رہ چکے ہیں۔

      امیتابھ نے بتایا کہ سال 2000 میں کے بی سی کی شروعات کے دوران انہیں پتہ چلا کہ انہیں ریڑھ کی ہڈی کا ٹی بی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اس کا وقت رہتے علاج کرایا اور اب وہ ٹھیک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دور بہت مشکل ہوتا تھا۔ پہنے انہیں لگتا تھا کہ یہ کرسی پر بیٹھنے وجہ سے درد ہوتا ہے لیکن جب انہیں اصلیت پتہ چلی تو انہوں نے اس کا علاج کرایا جس میں انہیں ڈھیر ساری دوائیں لینا اور آرام کرنا پڑتا تھا۔

      امیتابھ بچن نے بتایا کہ جب میرا سامنا س بیماری سے ہوا تو میں نے عہد کر لیا کہ میں سماج میں اس کی بیداری پھیلاؤں گا تو میں اس موضوع پر بات کر تا ہوں اور اس بیماری کے خلاف سماج کے ساتھ مل کر لڑ رہا ہوں

      یہ بھی پڑھیں : عالیہ بھٹ کو لگی چوٹ ، دوڑے ، دوڑے ڈاکٹر کے پاس لے گئے رنبیر کپور

      ' کرینہ کپور نے صاف کہا ، ' کبھی نہیں بن سکتی سارہ اور ابراہیم کی ماں
      First published: