உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امیتابھ بچن نے جب کشمیر کی وادیوں میں کھیلا تھا کرکٹ، تصویر شیئر کرکے بولے! بلہ ہی ذرا چھوٹا پڑ گیا

    حال ہی میں امیتابھ بچن نے ایک تصویر کے ذریعے ان دنوں کو یاد کیا ہے جو ان کیلئے بیحد ہی خاص رہے ہیں۔ امیتابھ نے اپنی پہلی فلم 1979 میں بنائی تھی۔

    حال ہی میں امیتابھ بچن نے ایک تصویر کے ذریعے ان دنوں کو یاد کیا ہے جو ان کیلئے بیحد ہی خاص رہے ہیں۔ امیتابھ نے اپنی پہلی فلم 1979 میں بنائی تھی۔

    حال ہی میں امیتابھ بچن نے ایک تصویر کے ذریعے ان دنوں کو یاد کیا ہے جو ان کیلئے بیحد ہی خاص رہے ہیں۔ امیتابھ نے اپنی پہلی فلم 1979 میں بنائی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن  (Amitabh Bachchan)  سوشل میڈیا پر خوب ایکٹو رہتے ہیں۔ بگ بی اکثر اپنی تصاویر کو شیئر کرکے شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ دراصل حال ہی میں امیتابھ بچن نے ایک تصویر کے ذریعے ان دنوں کو یاد کیا ہے جو ان کیلئے بیحد ہی خاص رہے ہیں۔ امیتابھ نے اپنی پہلی فلم 1979 میں بنائی تھی۔ مسٹر نٹور لال (Mr Natwarlal)  کی شوٹنگ کے دنوں کی ایک جھلک تھرو بیک تصویر  شیئر کرکے مداحوں کو دکھائی گئی ہے۔

      سوشل میڈیا پر پرانی تصویر شیئر کرتے  ہوئے امیتابھ بچن نے کیپشن بھی دیا ہے۔ انہوں نے لکھام لوکیشن پر کرکٹ، جب شاٹ کی تیاریاں ہو رہی تھیں، مجھے لگتا ہے کشمیر میں مسٹر نٹور لال کی شوٹنگ؟؟؟ اس کے آگے امیتابھ بچن لکھتے ہیں، بلہ ہی ذرا چھوٹا پڑ گیا۔

      اس تصویر میں بگ بی بچن مسکراتے ہوئے اور ہاتھ میں بلہ لئے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر بلیک اینڈ وہائٹ ہے۔ جو اپنے میں بیحد ہی خاص ہے۔

      (:amitabhbachchan/Instagram)


      اس پوسٹ پر امیتابھ بچن کے فینس کے ساتھ ساتھ بگ بی کی بیٹی شویتا بچن نے بھی کمینٹ کرکے رد عمل دیا ہے۔ انہوں نے کمینٹ کرتے ہوئے لکھا، اف! وہیں اس کے علاوہ لوگ بھی مزیدار کمینٹ کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا، نہیں سر آپ تھوڑا زیادہ لمبے ہو گئے ہیں، وہیں دوسرے یوزر نے بولا دل کا دورہ پڑ جائے گا کاکے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)





      ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ راکیش کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم مسٹر نٹورلال کا ایک بڑا حصہ شمیر میں شوٹ کیا گیا تھا۔ موسیقار راجیش روشن نے امیتابھ کا ایک گانا 'میرے پاس آؤ' بھی گایا جو کہ سپر ہٹ ہو گیا۔  اس فلم میں امیتابھ کے ساتھ ریکھا بھی تھیں۔

      بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) نے انڈسٹری میں قدم رکھے 50 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے 1969 میں سات ہندوستانی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اب بھی وہ انڈسٹری میں ایکٹو ہیں۔  امیتابھ بچن اور ریکھا کا معاشقہ بالی ووڈ کے سب سے مشہور قصوں میں سے ایک ہے ۔ خبروں کی مانیں تو ان کے اس معاشقہ کی شروعات 1976 میں آئی فلم دو انجانے کے سیٹس سے ہوئی تھی ، لیکن تب امیتابھ بچن کی شادی جیا سے ہوچکی تھی ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: