உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amitabh Bachchan Health Update:کوویڈ سے صحتیاب ہورہے ہیں امیتابھ بچن، جانیے کوارنٹائن میں کیسے گزر رہا ہے بگ بی کا وقت؟

    امیتابھ بچن کورونا سے ہورہے ہیں صحتیاب۔

    امیتابھ بچن کورونا سے ہورہے ہیں صحتیاب۔

    Amitabh Bachchan Health Update: حال ہی میں کے بی سی کے سیٹ پر معمول کے ٹیسٹ کے دوران امیتابھ بچن کی کوویڈ 19 رپورٹ مثبت پائی گئی تھی جس کے بعد امیتابھ بچن کو ہوم آئیسولیٹ کیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Amitabh Bachchan Health Update: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں کوویڈ 19 سے نبردآزما ہیں۔ جس کے تحت فی الحال بگ بی کوارنٹائن میں موجود ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے امیتابھ بچن کے مشہور شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) کی شوتنگ بھی روکی جاچکی ہے۔ اس درمیان کوارنٹائن دور کو لے کر امیتابھ بچن نے اپنی بات رکھی ہے۔ جس کی بنیاد پر بگ بی نے بتایا کہ ان کی موجودہ حالت کیسی ہے اور وہ اس خالی وقت کا کیسے استعمال کررہے ہیں۔

      امیتابھ بچن نے دیا ہیلتھ اپ ڈیٹ
      امیتابھ بچن گزشتہ دنوں سے کورونا کی زد میں آنے کے بعد پریشان ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کا علاج گھر پر جاری ہے۔ حال ہی میں کے بی سی کے سیٹ پر معمول کے ٹیسٹ کے دوران امیتابھ بچن کی کوویڈ 19 رپورٹ مثبت پائی گئی تھی جس کے بعد امیتابھ بچن کو ہوم آئیسولیٹ کیا گیا۔ ایسے میں گھر میں کوارنٹائن میں رہنے والے بگ بی نے اپنے بلاگ پر ہیلتھ اپڈیٹس کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے۔ اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ وہ کووڈ 19 سے آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ حالانکہ ان کی صحت اب بھی مستحکم ہے۔ فرصت کے ان لمحات میں تمام کام اکیلے کرنے کا تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مجھے وہ کام کرنے کا پورا موقع مل رہا ہے جو ہم مصروف شیڈول میں بھول جاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر میں اپنی دوائیں خود لے رہا ہوں اور اپنا خیال رکھ رہا ہوں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Shama Sikander Video:بیچ پر شارٹس پہن کر مدمست نظر آئیں شمع سکندر، ویڈیو ہوا وائرل

      یہ بھی پڑھیں:
      ’لال سنگھ چڈھا‘رہی فلاپ،ابAamir Khan کے ہاتھ سے نکلی یہ بڑی فلم!

      خود سارے کام کررہے ہیں بگ بی
      اپنے اس بلاگ پوسٹ میں امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) نے آگے لکھتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مجھے خود ہی سبھی کام کرنے پڑ رہے ہیں۔ خود کے کمرے کی صاف صفائی، سوئچ آن، کپڑوں کو طئے کرکے رکھنا، فرش کو صاف کرنا و دیگر سبھی کام کا تجربہ حاصل کررہا ہوں۔ ساتھ ہی یہ سوچ رہا ہوں کہ ہمارے یہ کام کرنے والے افراد کس طریقے سے اسے کرتے ہیں۔ آپ سبھی کی نیک تمناوں کے لئے میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: