உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amitabh Bachchan Corona Positive:امیتابھ بچن کو ہوا کورونا، رابطے میں آئے لوگوں سے ٹسٹ کرانے کی اپیل کی

    امیتابھ بچن کورونا سے ہوئے متاثر۔

    امیتابھ بچن کورونا سے ہوئے متاثر۔

    Amitabh Bachchan Corona Positive: بگ بی آخری مرتبہ رن وے 34 میں نظر اائے تھے، جس میں ان کے ساتھ اجئے دیوگ بھی تھے۔ اجئے دیوگن نے ہی اس فلم کو ڈائریکٹ کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Muradnagar | Hyderabad | Aurangabad [Aurangabad] | Kalamb
    • Share this:
      Amitabh Bachchan Corona Positive: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن منگل کو کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اس کی جانکاری خود ٹوئٹ کرکے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بگ بی نے اُن کے ساتھ رابطے میں آئے تمام لوگوں سے خود کا ٹسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے جب اداکار کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے 2020 میں انہیں بیٹے ابھیشک اور بہو ایشوریہ رائے کے ساتھ اسپتال میں بھرتی ہونا پڑا تھا۔

      بگ نے ٹوئٹ کرکے کہا ، میں بس کچھ وقت پہلے ہی کوویڈ پازیٹیو ہوا ہوں، جو بھی لوگ میرے کانٹیکٹ میں آئے ہیں، پلیز وہ اپنا ٹسٹ کروالیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی علامت کتنی گمبھیر یا درمیانی سطح کی ہے۔

      KBC-14 کو ہوسٹ کررہے ہیں بگ بی
      بتادیں کہ، امیتابھ بچن ان دنوں کون بنے گا کروڑپتی 14 کو ہوسٹ کررہے ہیں۔ اس شو کے دوران وہ کئی لوگوں کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں۔ ان کے کورونا متاثر ہونے سے شو کی شوٹنگ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ دیکھا جائے تو بگ بی اپنے آپ کو فٹ اور تندرست رکھنے کے لئے کئی چیزیں کرتے ہیں۔ ان میں ورزش اور یوگ بھی شامل ہے۔ کورونا کے دوران بھی انہوں نے خود کی دیکھ بھال کی تھی۔


      یہ بھی پڑھیں:
      Jacqueline Fernandez اب اس اطالوی اداکار کے پیار میں ہوئی گرفتار؟ سامنے آئی اصلی بات

      یہ بھی پڑھیں:
      شادی سے پہلے رنبیر کپور کے ساتھ ایک ہی کمرے میں کیوں رہنے لگی تھی Alia Bhatt

      ’رن وے34‘میں آخری مرتبہ آئے تھے نظر
      بگ بی آخری مرتبہ رن وے 34 میں نظر اائے تھے، جس میں ان کے ساتھ اجئے دیوگ بھی تھے۔ اجئے دیوگن نے ہی اس فلم کو ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں رکول پریت سنگھ اور آکانکشا سنگھ کے ساتھ یوٹیوبر اجئے ناگر بھی نظر آئے تھے۔ حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کمال نہیں دکھا پائی۔ فلم 29اپریل 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ دوحہ سے کوچی جارہے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ پر مبنی فلم تھی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: