ناقابل برداشت درد سے گزر رہے ہیں امیتابھ بچن، بلاگ میں بیان کیا اپنا درد

ناقابل برداشت درد سے گزر رہے ہیں امیتابھ بچن، بلاگ میں بیان کیا اپنا درد

ناقابل برداشت درد سے گزر رہے ہیں امیتابھ بچن، بلاگ میں بیان کیا اپنا درد

امیتابھ بچن نے اپنی پریشانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’نسخہ آزمایا لیکن یہ بھی بے اثر ثابت ہوا۔ ایسا بھیانک درد زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    بگ بی امیتابھ بچن گزشتہ کافی دنوں سے صحت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ دراصل، فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران ان کو پسلیوں میں کافی چوٹ لگ گئی تھی۔ جس کے بعد سے وہ علاج کرارہے ہیں اور ان دنوں آرام کررہے ہیں۔ لیکن حال ہی میں صدی کے عظیم ہیرو کو ایک اور دردناک مسئلے نے گھیر لیا ہے۔ اس کا ذکر خود امیتابھ بچن نے شائقین کے ساتھ اپنے حالیہ بلاگ میں کیا ہے۔ دراصل، امیتابھ بچن جس نئی پریشانی سے نبردآزما ہیں بہت سے لوگ اس سے متاثر ہیں اور ذرا سی لاپرواہی سے یہ بے حد دردناک پریشانی پیدا کردیتی ہے۔

    پہلے نہیں دیکھا ایسا بھیانک درد-امیتابھ بچن
    19 مارچ کو اپنے بلاگ کے ذریعے امیتابھ بچن نے اطلاع دی کہ پسلیوں کا درد تو جاری ہی ہے لیکن پیر کے پنجے کی دقت نے پسلی سے زیادہ درد دینا شروع کردیا ہے۔ بلاگ میں انہوں نے لکھا کہ، ’کیلس تو تھا ہی اس کے نیچے ایک چھالا بھی ہوگیا ہے، جس نے پریشانی کو مزید بڑھادیا ہے۔‘ امیتابھ بچن نے اپنی پریشانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس کے لیے پیر کو نیم گرم پانی میں بھی ڈوبونے کا نسخہ آزمایا لیکن یہ بھی بے اثر ثابت ہوا۔ ایسا بھیانک درد زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘



     




    View this post on Instagram





     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)





    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    کیا ہے کیلس؟
    کارن اور کیلس اسکن کا ایک پیاچ ہوتا ہے جو جسم میں کہیں بھی بڑھ سکتا ہے، لیکن زیادہ تر معاملوں میں یہ پیر کے تلوے میں ہی دیکھا جاتا ہے۔ کئی مرتبہ یہ کھردرا پیاچ ہوتا ہے تو کئی مرتبہ یہ گانٹھ کی طرح ہوتا ہے۔ اسے عام زبان میں کیل یا گانٹھ بھی کہتے ہیں۔ عموماً یہ درد بھرا نہیں ہوتا لیکن اگر انفیکشن ہوجائے تو یہ بہت دردناک ہوتا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: