உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امیتابھ بچن کا نام، آواز اور فوٹو بغیر اجازت کے استعمال کی تو ہوگی مشکل، کورٹ کا بڑا فیصلہ

    جسٹس چاولہ نے اتھارٹی اور ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کو امیتابھ بچن کے نام، تصویر اور شخصیت کی خصوصیات کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں جو عوامی طور پر دستیاب ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai
    • Share this:
      بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ کئی کمپنیاں ان کی اجازت کے بغیر ان کا نام، آواز اور شخصیت کا استعمال کر رہی ہیں اور یہ واقعہ کافی عرصے سے ہو رہا ہے۔ وہ اپنے حق میں تشہیر اور پرسنیلٹی رائٹس چاہتے ہیں۔ مشہور پبلک فیگر ہونے کے ناطے امیتابھ بچن نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر ان کی شناخت کا استعمال کرے۔

      دہلی ہائی کورٹ نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرف سے دائر درخواست پر عبوری راحت دی ہے جس میں ان کے نام، تصویر، آواز اور شخصیت کی خصوصیات کے تحفظ کی مانگ کی گئی تھی۔ جسٹس نوین چاولہ کی بنچ نے امیتابھ بچن کے نام، آواز کے استعمال پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ اس بات سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا کہ امیتابھ بچن ایک معروف شخصیت ہیں اور مختلف اشتہارات میں ان کا نام اور آواز بھی استعمال ہوتی ہے۔

      کیا وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا نے چھپ کر کرلی شادی؟ وائرل ہورہی تصویر کا سچ جانئے

      اگر عالمی کپ جیتنا ہے تو IPL مت کھیلو، روہت شرما کے بچن کے کوچ نے دیا بڑا بیان

      حالانکہ اس میں امیتابھ بچن کو راحت ملی ہے۔ جسٹس چاولہ نے اتھارٹی اور ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کو امیتابھ بچن کے نام، تصویر اور شخصیت کی خصوصیات کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کیے ہیں جو عوامی طور پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ ان فون نمبرز کے بارے میں معلومات دینے کو کہا ہے جو امیتابھ بچن کے نام اور آواز کا غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ان آن لائن لنکس کو ہٹا دیں جو امیتابھ بچن کی شخصیت کے رائٹس کو خراب کر رہے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: