உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’رسوڑے میں کون تھا‘فیمKokila Benاس فرنگی بہو کو سکھارہی ہیں ایسی ایسی باتیں، ویڈیو ہوا وائرل

    آنندی با اور ایمیلی، نئی سیریل کی سوشل میڈیا پر مچی ہے دھوم۔

    آنندی با اور ایمیلی، نئی سیریل کی سوشل میڈیا پر مچی ہے دھوم۔

    Anandi Baa Aur Emily Show Promo: سیریل کی کہانی ایک گجراتی خاندان کی ہے جہاں ایمیلی اپنی ساس آنندی با کا دل جیتنے کے لیے بہت کوششیں کر رہی ہے۔ ایسے میں کوکیلا ایمیلی کی مدد کر رہی ہیں۔ کوکیلا ایملی کو گجراتی خاندان میں فٹ ہونے کے لیے تمام ضروری مشورے دیتی ہے۔

    • Share this:
      Anandi Baa Aur Emily Show Promo: ٹی وی پر جلد ہی ایک نیا شو آرہا ہے۔ اس شو میں 'رسوڑے میں کون تھا' فیم 'ساتھ نبھانا ساتھیہ' کی کوکیلا بین ایک بار پھر شائقین کا دل جیتنے آرہی ہیں۔ ساتھ نبھانا ساتھیہ ناظرین کا پسندیدہ شو رہا ہے۔ اداکارہ روپل پٹیل(Rupal Patel) کو اس شو میں سب سے زیادہ پسندیدہ ساس سمجھا جاتا تھا۔ اسی لیے نئے ٹی وی شو 'آنندی با اور ایمیلی'(Anandi Baa Aur Emily) کے نئے پرومو میں روپل کو مثالی ساس کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ پرومو میں، کوکیلا بین ساس بن کر فرنگی بہو کو باورچی خانے اور گھر کی خوبیاں سکھا رہی ہیں۔

      اسٹار پلس پر شو کے کئی پرومو ویڈیوز جاری کیے گئے ہیں۔ پرومو میں ایک نیا موڑ ہے۔ یہاں کوکیلا بین کے پاس گوپی نہیں بلکہ 'فرنگی بہو' ہے۔ اس فرنگی بہو نے کوکیلا کی ناک میں دم کر دیا ہے۔ 4 جولائی سے اسٹار پلس پر نیا سیریل 'آنندی با اور ایمیلی' کا ٹیلیکاسٹ شروع ہونے والا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by StarPlus (@starplus)





      شو میں غیر ملکی بہو کے رول میں اداکارہ جیزی بیللیرینی (Jazzy Ballerini) ہیں وہیں ساس کا کردار کنچن گپتا نبھا رہی ہیں۔ میکرس نے شو کے کئی پرومو جاری کیے ہیں جو بہت مزیدار ہیں۔ پرومو میں کوکیلا بین فرنگی بہو ایمیلی کو امور خانہ داری، گجراتی کلچر و دیگر کی خوبیاں سکھا رہی ہیں۔

      ایمیلی کی مدد کے لئے پہنچی کوکیلا بین
      سیریل کی کہانی ایک گجراتی خاندان کی ہے جہاں ایمیلی اپنی ساس آنندی با کا دل جیتنے کے لیے بہت کوششیں کر رہی ہے۔ ایسے میں کوکیلا ایمیلی کی مدد کر رہی ہیں۔ کوکیلا ایملی کو گجراتی خاندان میں فٹ ہونے کے لیے تمام ضروری مشورے دیتی ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by StarPlus (@starplus)





      یہ بھی پڑھیں:
      Amrapali Dubey Song:امراپالی کے اس بھوجپوری گانے کوسن کرآپ کوبھی آئے گی اپنے پیا کی یاد

      یہ بھی پڑھیں:
      Arjun Malaika:ملائیکہ اروڑہ کے ماضی کو لے کر کیا سوچتے ہیں ارجن کپور، خود کیا انکشاف

      پرومو میں، کوکیلا ایملی کو ڈھوکلا اور دیگر اسنیکس جیسے فافڑہ، جلیبی بنانے کے طریقے بتاتی ہے۔ گجرات میں ڈانڈیا کی خاص اہمیت ہے، اس لیے کوکیلا ایملی سے ڈانڈیا سیکھنے کو کہتی ہے۔ یہ سب چیزیں سیکھتے ہوئے ایملی کے کرتب مزیدار ہیں۔ سیریل کی بنیاد اس بات پر ہے کہ بیرون ملک سے ہندوستان آنے والی بہو کس طرح ہندوستانی ثقافت کو اپناتی ہے۔ بہرحال یہ تو سیریل دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: