اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی سگائی کا انٹیلیا میں ہوا جشن، گرینڈ پارٹی میں شاہ رخ سے لے کر رنبیر-عالیہ بھی پہنچے

    اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی سگائی کا انٹیلیا میں ہوا جشن، گرینڈ پارٹی میں شاہ رخ سے لے کر رنبیر-عالیہ بھی پہنچے

    اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کی سگائی کا انٹیلیا میں ہوا جشن، گرینڈ پارٹی میں شاہ رخ سے لے کر رنبیر-عالیہ بھی پہنچے

    انٹیلینا میں امبانی فیملی نے ایک گرینڈ پارٹی ہوسٹ کی۔ اننت اور رادھیکا کی سگائی تقریب کی وجہ سے انٹیلینا کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      نیتا امبانی اور مکیش امبانی کی فیملی  میں خوشیوں کا ماحول ہے۔ حال ہی میں نیتا اور مکیش امبانی کی بیٹی ایشا اپنے ٹوئنس بچوں کے ساتھ انڈیا آئی تو وہیں اب ان کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت کی جمعرات کو راجستھان میں بے حد خوبصورت رادھیکا مرچنٹ سے سگائی ہوئی۔ سگائی کی تقریب کے بعد افراد خاندان سمیت اننت اور رادھیکا ممبئی پہنچے۔ اس کے بعد انٹیلینا میں امبانی فیملی نے ایک گرینڈ پارٹی ہوسٹ کی۔ اننت اور رادھیکا کی سگائی تقریب کی وجہ سے انٹیلینا کو بھی دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ گرینڈ پارٹی میں بالی ووڈ کے کئی سلیبریٹیز پہنچے تھے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)





      اننت اور رادھیکا کا ہوا گرینڈ ویلکم
      روکا سیریمنی کے بعد ممبئی لوٹے اننت اور رادھیکا کا فیملی ممبرس نے امبانی ہاوس پر ایک فلاور شو، ڈھول کی تھاپ، نگاڑے اور ورلی سی لنک پر آتشبازی کے ساتھ گرینڈ ویلکم کیا۔ اس دوران اننت ڈارک پنک کلر کا کرتہ پائجامہ پہنے ہوئے تھے جب کہ رادھیکا پیسٹل لہنگے میں بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔ دونوں انٹیلیا میں گرینڈ یش کے لیے پہنچے تھے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)





      رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی گرینڈ پارٹ میں پہنچے تھے
      امبانی کے انٹیلیا ریزیڈنس میں ہوسٹ کی گئی اننت اور رادھیکا کی روکہ سیریمنی پارٹی میں گرینڈ انٹری کرنے والوں مین سب سے پہلے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور تھے۔ برہماستر جوڑی کے ساتھ فلم میکر ایان مکھرجی بھی پہنچے تھے۔ اس دوران رنبیر بلیک کلر کے کرتا پائجامہ اور نہرو جیکٹ پہنے ہوئے تھے، وہیں عالیہ نے شائنی شرارہ زیب تن کیا ہوا تھا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)





      شاہ رخ، جھانوی کپور اور رنویر سنگھ بھی پہنچے
      اس کے بعد بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان بھی اپنی منیجر پوجا ددلانی کے ساتھ مکیش امبانی کے گھر پہنچے تھے۔ تقریب کی وائرل تصویروں میں پوجا کار سے باہر نکل رہی ہیں جب کہ شاہ رخ خان بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      بزنس وومن ہیں اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ، ٹریکنگ اور تیراکی کا رکھتی ہیں شوق

      یہ بھی پڑھیں:

      راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں ہی کیوں ہوا اننت امبانی-رادھیکا مرچنٹ کا روکہ؟ جانیے وجہ

      وہیں فلم ملی کی اداکارہ جانھوی کپور گلابی رنگ کی ساڑی میں پہنچی تھی۔ اسٹارس گیسٹ لسٹ میں رنویر سنگھ بھی تھے۔ وہ میچنگ ہیٹ کے ساتھ بلیک فارمل میں پہنچے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: