اننیا پانڈے کے سر سے نہیں اتر رہا ہے مالدیپ کا خمار، اب انفنیٹی پول میں نہاتے ہوئے شیئر کیا ویڈیو
ایک بار پھر اننیا پانڈے نے اپنے مالدیپ ویکیشن کا ایک ویڈیو (Ananya Panday Maldives) شیئر کیا ہے۔ جو سرخیوں میں ہے۔ اس ویڈیو میں اننیا پانڈے انفینٹی پول میں نہاتے ہوئے مالدیپ کا خوبصورت نظارہ دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اننیا پانڈے کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 31, 2021 02:08 PM IST

اننیا پانڈے کے سر سے نہیں اتر رہا ہے مالدیپ کا خمار، اب انفنیٹی پول میں نہاتے ہوئے شیئر کیا ویڈیو
ممبئی: اننیا پانڈے (Ananya Panday) حال ہی میں چھٹیاں منانے مالدہپ گئی تھیں۔ اننیا پانڈے نے سال 2021 کا استقبال کیا تھا۔ اب اننیا پانڈے مالدیپ سے لوٹ تو آئی ہیں، لیکن ان کے سر سے ابھی مالدیپ کا خمار نہیں اترا ہے۔ پہلے ہی وہ اپنی کئی ویکیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہیں اور اب ایک بار پھر اننیا پانڈے نے اپنے مالدیپ ویکیشن کا ایک ویڈیو (Ananya Panday Maldives) شیئر کیا ہے، جو سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں اننیا پانڈے انفینٹی پول میں نہاتے ہوئے مالدیپ کا خوبصورت نظارہ دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اننیا پانڈے کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے کیپشن میں لکھا ہے- ’یہ یہاں لاسٹ مالدیپ پوسٹ ہے’۔ حالانکہ، اننیا پانڈے کے اس ویڈیو سے یہ بھی پتہ چل رہا ہے کہ انہیں اپنی یہ ٹرپ کتنی پسند آئی ہے اور وہ اسے کتناد یاد کر رہی ہیں۔ اننیا پانڈے کا یہ ویڈیو ان کے مداحوں کے درمیان اتنا پسند کیا جارہا ہے کہ اسے شیئر کئے ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں ہوئے اور 20 لاکھ سے زیادہ ویوز اس ویڈیو کو مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں اننیا پانڈے کسی لیوش ریزارٹ کے انسائڈ سوئمنگ پول میں نہاتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جس میں وہ کافی خوبصورت بھی لگ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اننیا پانڈے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں وہ ایشان کھٹر کے ساتھ ’خالی - پیلی’ میں نظر آئی تھیں اور اس کے بعد اننیا پانڈے وجے دیورکونڈا کے ساتھ ’لائیگر’ میں دکھائی دیں گی۔ واضح رہے کہ حال ہی کے دنوں میں کئی ستارے مالدیپ پہنچے ہیں، پھر چاہے وہ ٹائیگر شراف اور دشا پاٹنی ہو یا پھر کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا۔ کئی ستاروں نے نئے سال کا جشن اس سال مالدیپ میں ہی منایا۔ سوشل میڈیا پر بھی ان ستاروں کی چھٹیوں کی تصویر چھائی رہی۔ یعنی، ان دنوں مالدیپ منی ممبئی بن گیا ہے۔ کیونکہ، تمام ستارے ایک ایک کرکے یہاں پہنچ رہے ہیں۔