’اندور سے ممبئی تک کا کرایہ برباد‘،سیلفی مانگتا رہ گیا فین، اننیا پانڈے کے نخرے پر یوزرس ہوئے غصہ
’اندور سے ممبئی تک کا بھاڑا برباد‘،سیلفی مانگتا رہ گیا فین، اننیا پانڈے کے نخرے پر یوزرس ہوئے غصہ
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اننیا کا فین ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ترس رہا تھا، لیکن اداکارہ کیمرہ میں اسمائل دینے کے فوری بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئی۔
چنکی پانڈے کی لاڈلی بیٹی اننیا پانڈے کو حال ہی میں میڈیا نے یوگا کلاس سے باہر نکلتے ہوئے اسپاٹ کیا تھا۔ لیکن اس درمیان ننیا پانڈے نے کچھ ایسا کردیا کہ پھر ایک مرتبہ وہ ٹرولرس کے نشانے پر آگئی ہیں۔ اننیا پانڈے کی وائرل ہورہی ویڈیو دیکھ کر کوئی ان کا شہناز گل سے موازنہ کررہا ہے، تو کوئی ان کے برے سلوک کی وجہ سے ان پر غصہ نکال رہا ہے۔
دراصل، جب حال ہی میں اننیا پانڈے یوگا کلاس سے باہر نکلی تو میڈیا نے انہیں کیمرے میں کیپچر کرنا شروع کردیا، اس درمیان ان کا ایک فین گھنٹوں سے ان کا انتظار کررہا تھا۔ اننیا پانڈے کا یہ فین ان سے ملنے کی چاہ میں اندور سے ممبئی تک آیا تھا، لیکن جس طرح سے اننیا نے اس فین کو نظرانداز کیا، یہ نظارہ شائقین کو بالکل بھی پسند نہیں آیا۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اننیا کا فین ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ترس رہا تھا، لیکن اداکارہ کیمرہ میں اسمائل دینے کے فوری بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئی۔ انہوں نے پوری طرح سے نظرانداز کیا جو ان کا انتظار گھنٹوں سے کررہا تھا۔ اننیا پانڈے کی یہ بے رخی دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کو لگاتار ٹرول کیا جارہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔