دیوالی پارٹی میں اس ایکٹر کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئی اننیا پانڈے، وائرل ہورہی ہے یہ تصویر
دیوالی پارٹی میں اس ایکٹر کے ساتھ وقت گزارتی نظر آئی اننیا پانڈے، وائرل ہورہی ہے یہ تصویر
کریتی کی دیوالی پارٹی میں ورون دھون، نتاشا دلال سے لے کر نیہا دھوپیا-انگد بیدی تک، کئی بڑے چہرے نظر آئے۔ اس پارٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
دیوالی کے تہوار بے حد قریب ہے۔ ہر کوئی اس روشنی کے تہوار کی تیاریوں میں لگا ہوا ہے۔ وہیں فلمی دنیا میں ان دنوں پری دیوالی پارٹی کا دور چل رہا ہے۔ گزشتہ شام بھی اداکارہ کریتی سینن کے گھر میں گرینڈ دیوالی بیش میں کئی ستاروں نے شرکت کی۔ کریتی کی دیوالی پارٹی میں ورون دھون، نتاشا دلال سے لے کر نیہا دھوپیا-انگد بیدی تک، کئی بڑے چہرے نظر آئے۔ اس پارٹی کی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔ ان سب کے درمیان ایک تصویر ہر کسی کے نوٹس میں آگئی ہے۔ اس فوٹو کو نیہا دھوپیا نے پوسٹ کیا ہے جو ایک سیلفی ہے اور اس میں اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور ایک ساتھ بیک گراونڈ میں نظر آرہے ہیں۔ کریتی کی پارٹی میں اننیا اور آدتیہ ساتھ آئے نظر بتادیں کہ نیہا دھوپیا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کریتی سینن کے ساتھ اپنی اور انگد بیدی کی خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے۔ تینوں اسٹارس اس سیلفی میں کافی پیارے لگ رہے ہیں، لیکن جو بات اس سیلفی کو اتنا خاص بناتی ہے، وہ ہے بیک گراونڈ جس میں اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور نظر آرہے ہیں۔ بتادیں کہ بالی ووڈ گلیاروں میں افواہیں پھیل رہی ہیں کہ اننیا اور آدتیہ رائے کپور ایک ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اننیا نے آدتیہ رائے کپور کو بتایا تھا ہاٹ اننیا پانڈے کافی ود کرن 7 کے ایک ایپی سوڈ میں دکھائی دی تھیں۔ اس ایپی سوڈ میں، جب ان سے ایکٹر ایشان کھٹر کے ساتھ ان کے ریلیشن شپ اور ایکٹر کارتک آرین کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا، تو اننیا نے ایک سکریٹ جواب دیا تھا۔ اس دوران اننیا نے اپنے نئے کرش کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا، ’مجھے آدتیہ رائے کپور ہاٹ لگتے ہیں۔‘
کرن نے اننیا سے آدتیہ رائے کپور کے درمیان کیا چل رہا ہے اس بارے میں پوچھا اور کہا کہ ’میں نے اپنی پارٹی میں دیکھا، اننیا نے اُسے کٹ کیا تھا اور کہا، نہیں ، نہیں، تم نے کچھ نہیں دیکھا۔ کرن آگے کہتے ہیں، آپ کے اور آدتیہ رائے کپور کے درمیان کیا چل رہا ہے۔ یہ سن کر اننیا کوئی جواب نہیں دیتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔