உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اننیا پانڈے نے بلیک بکنی میں دکھایا بولڈ اوتار، مالدیپ سے شیئر کیا گلیمرس انداز

    اننیا پانڈے نے بلیک بکنی میں دکھایا بولڈ اوتار، مالدیپ سے شیئر کیا گلیمرس انداز

    اننیا پانڈے نے بلیک بکنی میں دکھایا بولڈ اوتار، مالدیپ سے شیئر کیا گلیمرس انداز

    اننیا پانڈے (Ananya Panday) نے اپنی ایک بے حد ہی گلیمرس تصویر شیئرکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اننیا پانڈے نے لوکیشن بھی شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ کیسے مالدیپ ٹرپ پر ہیں۔ انسٹا اسٹوری پر انہوں نے مالدیپس کے خوبصورت مناظرکو مداحوں کے لئے شیئرکیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ اور چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے (Ananya Panday) سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ اپنے مداحوں کے لئے اکثر وہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اننیا پانڈے نے کم ہی وقت میں اپنی اچھی خاصی فین فالوئنگ بنالی ہے، جس کے سبب وہ ہمیشہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے بولڈ انداز سے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے بلیک بکنی میں بولڈ اوتار دکھایا ہے، جو اب وائرل ہو رہا ہے۔

      اننیا پانڈے (Ananya Panday) نے اپنی ایک بے حد گلیمرس تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں اننیا پانڈے کا اسٹائلش لُک دیکھتے ہی بن رہا ہے۔ اننیا پانڈے اس تصویر میں بلیک بکنی میں بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اننیا پانڈے نے مالدیپ میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے اس تصویر کو پوسٹ کیا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اننیا پانڈے نے کیپشن میں لکھا- ’Hot Mess‘۔

      اس کے ساتھ ہی اننیا پانڈے نے لوکیشن بھی شیئر کیا ہے اور بتایا کہ وہ مالدیپ ٹرپ پر ہیں۔ انسٹا اسٹوری پر انہوں نے مالدیپ کے خوبصورت مناظر کو بھی مداحوں کے لئے شیئر کیا ہے۔ اننیا پانڈے کا یہ لُک دیکھ کر مداح ہی نہیں سیلبس بھی کمنٹ کرنے سے خود کو روک نہیں پا رہے ہیں۔ کنیکا کپور، مہیپ کپور، نیل کوٹھاری، سیما خان اور الانا پانڈے سمیت کئی سیلبس نے اننیا پانڈے کی پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔

      Ananya Pandey, Ananya Pandey in black bikini, Ananya Pandey Bold Look, Maldives, Ananya Pandey glamorous style, Social Media, अनन्या पांडे, मालदीव्स, अनन्या पांडे ब्लैक बिकिनी

      کچھ دن پہلے ہی انہیں ممبئی ایئر پورٹ پر اسپاٹ کیا گیا تھا۔ ویسے کورونا بحران میں تو اسٹارس کے لئے مالدیپ فیوریٹ ٹورسٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ بیشتر اسٹارس چھٹیاں منانے مالدیپ جاتے ہیں اور کوالٹی ٹائم اسپینڈ کرتے ہیں۔ اس سے پہلے سارہ علی خان بھی مالدیپس ٹرپ پر گئی ہوئی تھیں۔ اننیا پانڈے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو آخری بار وہ ایشان کھٹر کے ساتھ فلم ’خالی پیلی‘ میں نظر آئی تھیں۔ جلدی ہی اننیا پانڈے، وجے دیور کونڈا کے ساتھ فلم لائیگر میں نظر آئیں گی۔ لائیگر کے علاوہ اننیا پانڈے، ’کھو گئے ہم کہاں‘ اور شکن بترا کی ایک فلم میں نظر آنے والی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: