உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انل کپور کے گھر میں بجے گی شہنائی، بیٹی ریا کپور بوائے فرینڈ کرن بولانی کے ساتھ لیں گی 7 پھیرے

    بتایا جاتا ہے کہ ریا کپور (Rhea Kapoor) لمبے وقت سے کرن بولانی (Karan Boolani) کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں تقریباً 13 سال سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ ایسے میں اب جاکر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ ریا کپور (Rhea Kapoor) لمبے وقت سے کرن بولانی (Karan Boolani) کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں تقریباً 13 سال سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ ایسے میں اب جاکر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بتایا جاتا ہے کہ ریا کپور (Rhea Kapoor) لمبے وقت سے کرن بولانی (Karan Boolani) کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں تقریباً 13 سال سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ ایسے میں اب جاکر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے، جسے سننے کے بعد مداح خوش ہوجائیں گے۔ یہ خبر انل کپور (Anil kapoor) کی بیٹی اور سونم کپور(Sonam Kapoor) کی بہن ریا کپور سے متعلقہ ہیں۔ دراصل، ریا کپور بوائے فرینڈ کرن بولانی (Karan Boolani) کے ساتھ شادی کرنے جا رہی ہیں، وہ بھی بے حد جلدی۔ جی ہاں، سونم کپور کے بعد اب ان کی بہن ریا کپور (Rhea Kapoor Marriage) بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریا کپور (Rhea Kapoor) لمبے وقت سے کرن بولانی (Karan Boolani) کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں تقریباً 13 سال سے ریلیشن شپ میں ہیں۔ ایسے میں اب جاکر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریا کپور بولانی کی شادی کے پروگرام کچھ دو تین دن تک چلیں گے، جس میں کچھ چنندہ لوگوں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔ کورونا کی وجہ سے یہ ایک پرائیویٹ فنکشن کی طرح ہی ہونے والا ہے۔ ریا کپور بوائے فرینڈ کرن بولانی کے ساتھ اپنے جوہو واقع بنگلے میں سات پھیرے لینے والی ہیں، جس میں فیملی اور دوستوں کے علاوہ کچھ چنندہ لوگ ہی شامل ہوں گے۔

      ریا - کرن کی شادی میں انڈسٹری کے بھی لوگ شامل ہوں گے۔ کورونا کے سبب پروگرام کے پرائیویٹ ہونے کی امید ہے، ایسے میں امکان ہے کہ پروگرام میں کم ہی لوگ شامل ہوں گے۔ حالانکہ، ابھی تک کپور فیملی کی طرف سے اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی کسی بھی طرح کا بیان جاری کیا گیا ہے۔ کرن اور ریا لمبے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اب جاکر دونوں شادی کرنے کے لئے بھی تیار ہوگئے ہیں۔

       

      بوائے فرینڈ کرن بولانی کے ساتھ ریا کپور۔ (تصویر کریڈٹ: @rheakapoor)


      اس سے قبل اکثر ریا کپور اور کرن بولانی ایک دوسرے کو لے کر سوشل میڈپا پر اپنے پیار کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ اکثر ہی دونوں لو بردرس کو ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اور اپنے سوشل میڈیا ہینڈل سے تصاویر بھی شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ کرن بولانی تو سوشل میڈیا پر واضح طور پر اپنے ریا کپور کو لے کر اپنے پیار کا اظہار کرچکے ہیں۔ ریا فی الحال پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ہی بہن سونم کپور کے ساتھ مل کر اپنے برانڈ ریسن پر بھی کام کر رہی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: