فوٹو کیلئے پوز دے رہی تھی یہ مشہور اداکارہ، جانور نے کردیا حملہ! پھر ہوا کچھ ایسا ، سبھی رہ گئے دنگ
سال 2018 میں شریا (Shriya Saran) اور اینڈرے کاسچیو (Andrei Koscheev) شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ دونوں کی شادی راجستھان کے اودے پور میں ہوئی تھی ۔ آپ کو بتادیں کہ اینڈرے روس کے شہری ہیں ۔ وہ ایک سابق ٹینس کھلاڑی ہیں ، جو اب انگلینڈ کے بارسلونا میں رہتے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 02, 2021 05:02 PM IST

سال 2018 میں شریا (Shriya Saran) اور اینڈرے کاسچیو (Andrei Koscheev) شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ دونوں کی شادی راجستھان کے اودے پور میں ہوئی تھی ۔ آپ کو بتادیں کہ اینڈرے روس کے شہری ہیں ۔ وہ ایک سابق ٹینس کھلاڑی ہیں ، جو اب انگلینڈ کے بارسلونا میں رہتے ہیں ۔
جنوبی ہندوستان کی مشہور ادکارہ شریا سرن اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے خوبصورت انداز کیلئے بھی مشہور ہیں ۔ انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں اداکاری کرکے فینس کا دل جیتا ہے ۔ ان دنوں شریا اپنے شوہر اینڈرے کاسچیو کے ساتھ پیرو میں ہالی ڈے منارہی ہیں ۔ دورہ کے دوران اس جوڑے نے ماچو پیچو کا بھی دورہ کیا ۔ سال 2007 میں ماچو پیچو کو دنیا کے نئے سات عجائب میں شامل کیا گیا تھا ۔
اداکارہ شریا نے اپنے اس سفر سے وابستہ ایک تصویر اور دو ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کئے ہیں ۔ تصویر میں شریا اور ان کے شوہر کافی رومانٹک انداز میں پوز دیتے نظر آرہے ہیں ، مگر ان میں سے سب سے مزاحیہ اور حیران کرنے والا شریا کے ذریعہ پوسٹ کیا گیا ایک ویڈیو ہے ۔ ویڈیو میں کیملڈ نسل کا جنوبی امریکہ میں پایا جانے والا لاما جانور نظر آرہا ہے ۔ شریا اور ان کے شوہر اس جانور کے پاس ہی ویڈیو بناتے نظر آرہے ہیں ۔ ایک ویڈیو میں شریا پوز دینے کیلئے بیٹھتی ہیں کہ اسی وقت ایک لاما ان کی جانب دوڑ لگا دیتا ہے ۔ جیسے ہی وہ لاما شریا کی جانب دوڑ لگاتا ہے ویسے ہی وہ گھبرا کر اٹھ جاتی ہیں اور اس کے راستے سے ہٹ جاتی ہیں ۔
View this post on Instagram
بتادیں کہ سال 2018 میں شریا اور اینڈرے کاسچیو شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔ دونوں کی شادی راجستھان کے اودے پور میں ہوئی تھی ۔ آپ کو بتادیں کہ اینڈرے روس کے شہری ہیں ۔ وہ ایک سابق ٹینس کھلاڑی ہیں ، جو اب انگلینڈ کے بارسلونا میں رہتے ہیں ۔ اب وہ ایک انٹرپرینیور ہیں ، جن کی ریستوراں کی ایک چین ہے ، جہاں آرگینک کھانا ملتا ہے ۔

وہیں شریا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو گمنم نام کی آنے والی فلم میں شریا نے ایک معذور لڑکی کا کردار ادا کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ اجے دیوگن کے ساتھ ڈراما فلم آر آر آر میں بھی نظر آنے والی ہیں ۔ شریا کی تمل فلم نرگاسورن بھی ریلیز ہونے والی ہے ، جس کی ریلیز ڈیٹ کافی وقت سے ملتوی کی جارہی تھی ۔