Lock Upp:انجلی اروڑہ کی ماں نے کہا-منور سے دور رہو، بیٹی کو دیا بوائے فرینڈ کا میسیج
Anjali Arora Mother Gave Her To Boyfriend Message:اپنی ماں سے یہ سن کر انجلی اپنے بہترین دوست منور فاروقی کا نام لیتی ہے۔ اس پر انجلی کی ماں اسے سمجھاتی ہے کہ سب کچھ اس کے منہ پر ہے، کوئی اس کا ساتھ نہیں دے رہا۔ اپنا دماغ کھولو، آنکھیں کھولو۔
Anjali Arora Mother Gave Her To Boyfriend Message:اپنی ماں سے یہ سن کر انجلی اپنے بہترین دوست منور فاروقی کا نام لیتی ہے۔ اس پر انجلی کی ماں اسے سمجھاتی ہے کہ سب کچھ اس کے منہ پر ہے، کوئی اس کا ساتھ نہیں دے رہا۔ اپنا دماغ کھولو، آنکھیں کھولو۔
Anjali Arora Mother Gave Her To Boyfriend Message:کنگنا رناوت(Kangana Ranaut) کے شو لاک اپ(Lock Upp) کا پہلا سیزن اب فائنل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں فیملی ویک دیکھا گیا، جس میں تمام قیدیوں کے گھر والے آئے تھے۔ ایک دوسرے سے ملاقات کے بعد سب بہت جذباتی ہو گئے۔ شو میں سب سے پہلے انجلی اروڑہ (Anjali Arora) کی والدہ اپنی بیٹی سے ملنے آئیں، اس دوران انہوں نے بیٹی کو کئی مشورے بھی دیے۔ انجلی اروڑہ اپنی ماں سے ملنے کے بعد بہت جذباتی نظر آئیں، اور ان سے دوبارہ اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں پوچھا۔ انجلی نے اپنی ماں سے پوچھا آکاش کیسا ہے؟ اس پر ماں کہتی ہے - مس کررہا ہے۔ انجلی کو مشورہ دینے کے بعد اس کی ماں نے مزید کہا کہ آکاش نے پیغام دینے کو کہا ہے- میں تمہیں بہت یاد کر رہا ہوں۔
انجلی یہ سن کر بہت خوش ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی اپنی ماں سے پوچھتی ہے کہ کیا وہ گیم میں جو کچھ بھی کر رہی ہے، وہ اسکرین پر بالکل ٹھیک نظر آتا ہے۔ اس پر اس کی ماں اسے کہتی ہے کہ وہ اکیلے اپنا کھیل کھیلے اور کسی پر بھروسہ نہ کرے۔ اپنی ماں سے یہ سن کر انجلی اپنے بہترین دوست منور فاروقی کا نام لیتی ہے۔ اس پر انجلی کی ماں اسے سمجھاتی ہے کہ سب کچھ اس کے منہ پر ہے، کوئی اس کا ساتھ نہیں دے رہا۔ اپنا دماغ کھولو، آنکھیں کھولو۔
اس کے بعد انجلی کی ماں بھی اسے منور سے خود کو دور کرنے کو کہتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ آپ نے منور سے دوری رکھی، آپ کی ساری ووٹنگ اسی کو جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انجلی سے یہ بھی کہا کہ تم نے منور کو جو تونے بولا تھا، آئی لو یو، اس کا ویڈیو باہر چھایہ ہوا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انجلی اپنی ماں کے مشورے کے بعد منور سے دوری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔