انجلی نے کیا منور فاروقی سے پیار کا اظہار، I Love Youکہہ کر بول دی دل کی بات
Lock Upp میں منور اور انجلی کے جڑ رہے ہیں دل کے تار!
انجلی جب بھی منور کا نام سنتی ہے یا اسے دیکھتی ہے تو اس کے چہرے پر ایک الگ ہی خوشی نظر آتی ہے۔ حال ہی میں جب انکیتا لوکھنڈے شو میں مہمان کے طور پر لاک اپ پہنچی تو اس دوران اس جوڑے کی شاندار کیمسٹری بھی دیکھنے کو ملی۔
Munawar Faruqi-Anjali Arora:لاک اپ میں جہاں ہر قیدی ایک دوسرے سے لڑتا نظر آرہا ہے تو وہیں دوسری جانب منور فاروقی اور انجلی اروڑہ کے دل کی تاریں جڑتی نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں الٹ بالاجی نے ایک پرومو شیئر کیا ہے، جسے دیکھنے کے بعد منجالی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ اس نئے پرومو میں انجلی اروڑہ منور فاروقی سے اپنے دل کی بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ انجلی کو چادر میں چہرہ چھپاتے ہوئے منور کو آئی لو یو کہتے دیکھا گیا ہے، کافی عرصے سے انجلی اروڑہ اور منور فاروقی کی پیار بھری کہانیاں سوشل میڈیا پر دیکھی اور سنی جا رہی تھیں۔ لیکن یہ دونوں شوز میں ان کے خاص رشتے کو دوستی کا نام دے رہے ہیں۔
لیکن اس نئے پرومو سے اس بات کا اندازہ تو ہوگیا ہے کہ یہ دوستی صرف دوستی نہیں ہے بلکہ دوستی سے بھی بہت زیادہ ہے۔ ان دونوں کے درمیان ہونے والی لوی ڈوی باتیں سن کر منجالی کے مداحوں کا دل تھم سا گیا ہے۔ ان کے مداح کافی عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے، جب انجلی اروڑا نے منور کو آئی لو یو کہا تو انجلی اروڑہ کی بات سن کر منور فاروقی شرم سے لال ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:
انجلی جب بھی منور کا نام سنتی ہے یا اسے دیکھتی ہے تو اس کے چہرے پر ایک الگ ہی خوشی نظر آتی ہے۔ حال ہی میں جب انکیتا لوکھنڈے شو میں مہمان کے طور پر لاک اپ پہنچی تو اس دوران اس جوڑے کی شاندار کیمسٹری بھی دیکھنے کو ملی۔ جوڑے کو Pavitra Rishta کی طرف سے ایک گفٹ ہیمپر بھی ملا، جس میں ان کی تصویر کے ساتھ ایک پیارا سا کافی کا مگ تحفے میں دیا گیا تھا۔
پرومو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انجلی منور سے پوچھتی ہے کہ کیا وہ شو کے بعد ان سے ملنے دہلی آئیں گے؟ اس پر منور کہتے ہیں – انہیں دہلی کیوں آنا پڑے گا؟ انجلی پھر اس سے پوچھتی ہے- پریشان ہوگیا نہ تو.. منور اس کا جواب دیتا ہے- میں تجھ سے پہلے سے ہی پریشان ہوں، انجلی اس بات کو سن کر ہنستی مسکراتی ہوئی کہتی ہے تجھے مجھے لمبے وقت تک نہیں جھیلنا پڑے گا اور اس دوران انجلی اپنے دل میں چھپی بات دبے ہونٹ کہہ بیٹھتی ہے، انجلی کہتی ہے ۔’آئی لو یو۔۔۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔