உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عاصم ریاض کے بھائی عمر کے ساتھ ویدیو سانگ میں رومانس کریں گےAnjali Arora، سامنے آیا پوسٹر

    ایک ساتھ نظر آئیں گے انجلی اروڑہ اور عمر ریاض۔

    ایک ساتھ نظر آئیں گے انجلی اروڑہ اور عمر ریاض۔

    Mere Khayalon Ki Malika:میرے خیالوں کی ملکہ 2.0 کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے اس گانے کے ریلیز ڈیٹ کی بھی جانکاری دی گئی ہے۔ بتادیں، یہ سانگ ویڈیو 15 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Mere Khayalon Ki Malika: کچا بادام گرل انجلی اروڑہ آئے دن سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں۔ کنگنا رناوت کے پاپولر شو لاک اپ میں نظر آنے کے بعد ان کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ اس شو میں اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ وہیں، اب ایسی خبریں ہیں کہ انجلی بگ باس فیم عاصم ریاض کے بھائی اور بگ باس 15 کے کھلاڑی عمر ریاض کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔

      سانگ ویڈیو میں نظر آئیں گے ساتھ
      انجلی اروڑہ (Anjali Arora) اور عمر ریاض(Umar Riaz) دونوں ایک گانے کی ویڈیو میں ساتھ نظر آنے والے ہیں، جس کا پوسٹر حال ہی میں منظر عام پر آیا ہے۔ دونوں نے یہ پوسٹر اپنے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان کے گانے کی ویڈیو آنے والی ہے۔ ان کے اس گانے کا نام 'میرے خیالوں کی ملکہ2.0' ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Umar Riaz (@umarriazz91)





      پوسٹر شیئر کرتے ہوئے دونوں نے لکھا، ایک بڑا سرپرائز، میرے خیالوں کی ملکہ2.0، ریلیز ہونے والا ہے۔ وہیں آگے عمر ریاض نے لکھا، یہ میرا پسندیدہ گانا ہے اور اس میں ایکٹنگ کر کے کافی خوش ہوں، کیا آپ لوگ تیار ہیں؟

      یہ بھی پڑھیں:
      شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سوال پر پاکستانی سنگر علی ظفرنے کہا:'ایسا نہ ہو تو ہی بہتر ہے'

       

      یہ بھی پڑھیں:
      اداکارہ سارا علی خان نے دکھایا انتہائی بولڈ انداز، دیکھتے ہی فینس نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات

      کب ریلیز ہوگا گانا
      میرے خیالوں کی ملکہ 2.0 کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے اس گانے کے ریلیز ڈیٹ کی بھی جانکاری دی گئی ہے۔ بتادیں، یہ سانگ ویڈیو 15 ستمبر کو ریلیز ہوگا۔ بہرحال، اس خبر سے انجلی اور عمر کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھنا بھی کافی دلچسپ ہوگا۔

      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: