ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انجلینا جولی نے عراق کے موصل میں پناہ گزینوں سے کی ملاقات، کہا - ان کی مدد کریں

شام میں خانہ جنگی اور فوجی آپریشن کے بعد وہاں کے حالات میں اور زیادہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔ بھاری تعداد میں لوگوں نے عراق میں پناہ لی ہوئی ہے۔

  • Share this:
انجلینا جولی نے عراق کے موصل میں پناہ گزینوں سے کی ملاقات، کہا - ان کی مدد کریں
انجلینا جولی اقوام متحدہ ریفیوجی ایجنسی کی خصوصی نمائند ہ ہیں

شام میں خانہ جنگی اور فوجی آپریشن کے بعد وہاں کے حالات میں اور زیادہ کشیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔ بھاری تعداد میں لوگوں نے عراق میں پناہ لی ہوئی ہے۔ اتوار کے روز ہالی ووڈ  کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی عراق کے موصل شہر میں پہنچیں جہاں انہوں نے ڈومیز کمیپ میں رہ رہے شام کے پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔


انجلینا جولی نے کہا’’دنیا ، شامی بحران سے متاثر پناہ گزینوں کی مناسب مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عراق میں پناہ گزیں کیمپ میں رہ رہے شام کے خاندان ، خواتین اور بچے سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں‘‘۔ قابل غور ہے کہ انجلینا جولی اقوام متحدہ ریفیوجی ایجنسی کی خصوصی نمائند ہ ہیں۔


انجلینا نے بریٹ پٹ کےساتھ عراق کے سب سے زیادہ متاثر شہر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے دنیا بھر کے شہریوں سے گزارش کی  کہ وہ اپنے گھروں کو دوبارہ بحال کریں۔ انٹرنیشنل نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق ، انجلینا جولی نے موصل کے پناہ گزیں کیمپ میں خواتین سے بات کی ۔ ان کی پرشانیوں کو سنا۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ وہ بچوں کے ساتھ کھیلتی بھی نظر آئیں۔


UNHCR Special Envoy Angelina Jolie meets Falak, 8, during a visit to West Mosul

 
First published: Jun 18, 2018 07:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading