உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشانت کے ساتھ بریک اپ کے بعدAnkita Lokhandeکی زندگی میں ہوئی تھی وکی جین کی انٹری، پھر یوں شروع ہوئی لو اسٹوری

    انکیتا لوکھنڈے اپنے شوہر وکی جین کے ساتھ۔

    انکیتا لوکھنڈے اپنے شوہر وکی جین کے ساتھ۔

    Ankita Lokhande Vicky Jain Love Story: اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح وکی جین نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کا ساتھ دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Ankita Lokhande Vicky Jain Love Story: انکیتا لوکھنڈے پچھلے سال یعنی 2021 میں اپنے لانگ ٹرم بوائے فرینڈ وکی جین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ شادی کے بعد بھی انکیتا اپنے شوہر وکی کے ساتھ لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ میں رہتی ہیں۔ اس بارے میں خود انکیتا کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے بتاتی رہتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ انکیتا اور وکی کی لو اسٹوری کی شروعات کیسے ہوئی تھی۔

      وکی سے پہلے انکیتا لوکھنڈے اور سوشانت سنگھ راجپوت ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے تھے، کئی سال تک رشتے میں رہنے کے بعد دونوں کا بریک اپ ہوگیا تھا۔ سوشانت سے علیحدگی کے بعد انکیتا مکمل طور پر ٹوٹ چکی تھی، انکیتا کی وکی سے اسی دوران ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔

      ڈپریشن سے نکلنے میں وکی نے کی انکیتا کی کافی مدد
      انکیتا اور وکی اس کے بعد ملنا شروع ہوئے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرنے لگے۔ جب انکیتا ڈپریشن میں تھی تو وکی نے بھی انہیں اس سے نکلنے میں بہت مدد کی۔ رفتہ رفتہ ان کے درمیان محبت شروع ہو گئی۔ انکیتا لوکھنڈے نے 2019 میں وکی جین کو بہت ہی رومانوی انداز میں پرپوز کیا تھا۔ انکیتا نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کو اس بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اکثر انکیتا اور وکی ایک دوسرے پر پیار کی بارش کرتے نظر آتے ہیں، دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ شادی کے بعد انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین نے اسٹار پلس کے شو اسمارٹ جوڑی میں حصہ لیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’کوئی میرے ساتھ نہیں کرناچاہتاتھاکام‘سیٹ پرشراب پینے کی افواہ پرسیف علی خان نے توڑی خاموشی

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹپ ٹپ گرل Ravaeena Tandonنے فینس پر کیا کالا جادو، وائرل ویڈیو میں نظر آیا بولڈ انداز

      وکی جین ہیں انکیتا کے سپورٹ سسٹم
      یہ کپل اس شو کا فاتح بھی بنا۔ اسمارٹ جوڑی کے اسٹیج پر کئی بار انکیتا نے اپنے شوہر وکی جین کے لیے جذبات کا اظہار بھی کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح وکی جین نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کا ساتھ دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی اور ہوتا تو شائد چھوڑ دیتا، لیکن وکی نے ہمیشہ صحیح کا ساتھ دینے کے لئے کہا۔ انکیتا اور وکی کو جب بھی وقت ملتا ہے، وہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے نظر آتے ہیں۔ ساتھ ہی انکیتا بھی کئی بار اپنے سسرال آتی رہتی ہیں جس کی جھلک وہ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: