ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انکتا لوکھنڈے کے بوائے فرینڈ وکی جین نے اٹھایا یہ بڑا قدم، ٹرولرس سے ہوگئے تھے پریشان

انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) کے بوائے فرینڈ (Boyfriend) وکی جین (Vicky Jain) نے اپنے سوشل میڈیا (Social Media) اکاونٹ سے متعلق بڑا قدم اٹھایا ہے۔

  • Share this:
انکتا لوکھنڈے کے بوائے فرینڈ وکی جین نے اٹھایا یہ بڑا قدم، ٹرولرس سے ہوگئے تھے پریشان
انکتا لوکھنڈے کے بوائے فرینڈ وکی جین نے اٹھایا یہ بڑا قدم، ٹرولرس سے ہوگئے تھے پریشان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کی خبر نے ان کی فیملی، مداح اور انڈسٹری سمیت ان کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا (Social Media) سے لے کر اپنے دوستوں تک سے دوری بنالی ہے۔ گزشتہ دنوں ان کی ایک خاص دوست نے انکتا لوکھنڈے کی حالت بیان کی تھی۔ وہیں اس درمیان انکتا لوکھنڈے کے بوائے فرینڈ (Boyfriend) وکی جین (Vicky Jain) زبردست سرخیوں میں آگئے ہیں۔ کچھ وقت پہلے ہی انکتا لوکھنڈے نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وہیں حال ہی میں وکی کو لے کرایسی خبریں آرہی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود ٹرولرس سے اتنے پریشان ہوگئے ہیں کہ انہوں نے اس کی وجہ سے بڑا قدم اٹھایا ہے۔


دراصل، وکی جین گزشتہ کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر موجود ٹرولس کے بھدے مذاق سے جدوجہد کر رہے تھے۔ وہیں سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ کا کمنٹ سیکشن بند کردیا ہے۔ اب وکی کے پوسٹ پر کوئی کمنٹ نہیں کر پائے گا۔ اس سے کچھ وقت تک انہیں ٹرولس سے نجات مل سکے گی۔ وکی جین سے پہلے بھی کئی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر موجود ٹرولرس سے پریشان ہوکر ایسا قدم اٹھا چکے ہیں۔


 




 




View this post on Instagram




 

That day and this ♥️,yet so much to know about JHALKARI in YOU.. proud proud proud @lokhandeankita


A post shared by Vicky Jain (@jainvick) on






واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت سے بریک اپ کے بعد انکتا لوکھنڈے بری طرح ٹوٹ گئی تھیں۔ وہیں اس کے کچھ سالوں بعد انکتا لوکھنڈے کی زندگی میں وکی جین آئے۔ انکتا لوکھنڈے اور وکی جین ایک دوست کے ذریعہ ملے تھے۔ دونوں کی دوستی ہوئی اور دھیرے دھیرے یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ دونوں ایک دوسرے کے پیار میں ڈوبے نظر آتے ہیں۔ انکتا لوکھنڈے اور وکی ایک دوسرے کی تصویریں اپنے سوشل اکاونٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

 

انکتا لوکھنڈے نے کچھ وقت پہلے ایک انٹرویو کے دوران وکی جین سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’میں وکی جین کو ویڈیو کال کرتی ہوں اور  ہاں ان دنوں میں انہیں کافی مس (یاد) کر رہی ہوں۔ وہ ابھی بلاس پور میں ہیں، جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ ہیں اور ان کا خیال رکھ رہے ہیں’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 10, 2020 07:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading