’وہ میرا سب کچھ تھا‘-سشانت سنگھ کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روپڑی Ankita Lokhande
انکیتا لوکھنڈے نے ’پویترا رشتہ‘ کے اپنے کواسٹار اور سابقہ بوائے فرینڈ سشانت سنگھ کو کیا یاد۔
Ankita Lokhande-Sushant Singh Rajput: ڈانس ریالیٹی شو میں سشانت کو وقف اس پرفارمنس کو دیکھ کر انکیتا لوکھنڈے انتہائی جذباتی ہوجاتی ہیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک آتے ہیں۔
Ankita Lokhande-Sushant Singh Rajput:ٹی وی کے سوپر ہٹ ریالٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس سوپر مامس کے اسٹیج پر جلد ہی ٹی وی ایکٹریس انکیتا لوکھنڈے شرکت کرتی نظر آئیں گی۔ چھوٹے پردے سے دور انکیتا اس شو میں شامل ہونے گئی ہیں۔ حال ہی میں شو کا نیا پرومو جاری کیا گیا ہے لیکن اس میں سابق ایکٹر اور انکیتا لوکھنڈے کے سابق بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت کو وقف ایک پرفارمنس دکھایا گیا ہے۔ اس پرفارمنس کو دیکھ کر انکیتا اپنے آنسو نہیں روک پاتی۔ وہ شو میں ہی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ سوشل میڈیا پر انکیتا کا یہ ویڈیو کافی وائرل ہوا ہے۔
سشانت کو وقف ہوا ایک پرفارمنس ڈانس انڈیا ڈانس سوپر مامز کے آنے والے ایپی سوڈ کی مہمانان پویترا رشتہ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور اوشا ناڈکرنی ہوں گی۔ دونوں اداکارائیں اپنے ساتھی اداکار کو یاد کر کے جذباتی ہو جاتی ہیں۔ شو کی مدمقابل سادھنا مشرا اور ان کی کوریوگرافر لکشیا جذباتی گانے 'کتنی باتیں' پر ڈانس کرتی نظر آئیں گی۔ اس پرفارمنس سے وہ بالی ووڈ اسٹار سشانت سنگھ راجپوت کو خراج پیش کرتے ہیں۔ پرفارمنس کے دوران، سوشانت کی تصویریں پس منظر میں دکھائی جاتی ہیں۔
انکیتا نے کہا-وہ میرا سب کچھ تھا ڈانس ریالیٹی شو میں سشانت کو وقف اس پرفارمنس کو دیکھ کر انکیتا لوکھنڈے انتہائی جذباتی ہوجاتی ہیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک آتے ہیں۔ وہ ایکٹر کے بارے میں بات کرتی نظر آتی ہے۔ سشانت کے ساتھ اپنے رشتے پر بات کرتے ہوئے انکیتا کہتی ہیں، ’وہ بہت قریبی دوست تھا۔ سب کچھ تھا۔ مجھے یقین ہے کہ وہ جہاں بھی ہے بہت خوش ہے۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔