ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انکتا لوکھنڈے کی یادوں میں آج بھی ہیں سشانت سنگھ راجپوت، Manja گانا سنتے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں رونگٹے

انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے انسٹا گرام پر مکر سکرانتی (Makar Sankranti) پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو کے بیک گراونڈ میں سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’کائے پوچھے (Kai Po Che!)‘ کا گانا بج رہا ہے۔

  • Share this:
انکتا لوکھنڈے کی یادوں میں آج بھی ہیں سشانت سنگھ راجپوت، Manja گانا سنتے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں رونگٹے
انکتا لوکھنڈے کی یادوں میں آج بھی ہیں سشانت سنگھ راجپوت، Manja گانا سنتے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں رونگٹے۔

ممبی: کہتے ہیں پیار بھول پانا بے حد مشکل ہوتا ہے۔ یہ کہاوت اب سچ ہوتی جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے سالوں پہلے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے ساتھ بریک اپ کیا اور زندگی میں وکی جین کے ساتھ آگے بڑھ گئیں، لیکن آج بھی سشانت سنگھ راجپوت (ایس ایس آر) کی یادوں سے اداکارہ باہر نہیں آ پارہی ہیں۔ مکر سکرانتی (Makar Sankranti) کے موقع پر انکتا لوکھنڈے نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو یاد کیا ہے اور ایک بار پھر اپنے دل کے حالات کو بیان کیا ہے۔


انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande) نے انسٹا گرام پر مکر سکرانتی (Makar Sankranti) پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ پتنگ اڑاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو کے بیک گراونڈ میں سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’کائے پو چھے (Kai Po Che!)’ کا گانا بج رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن لکھا- ’اب بھی میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، جب میں اس گانے کو سنتی ہوں۔ کیا شاندار فلم تھی اور سنہری یادوں کے ساتھ کا وہ کیا سفر تھا، سبھی کو مکر سکرانتی کی مبارکباد’۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita)






اس ویڈیو کو تمنیا کھٹل نے ایڈٹ کیا۔ انکتا لوکھنڈے کے اس ویڈیو پر ٹی وی اور بالی ووڈ سیلبس کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت کے مداح بھی کمنزے کمنٹ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا- لوگ چلے جاتے ہیں، لیکن یادیں رہ جاتی ہیں، دل میں کہانی بن کر... وہیں، سشانت سنگھ کے راجپوت کے کچھ مداح ایسے بھی ہیں، جو پوسٹ میں سندیپ سنگھ کو لے کر سوال کر رہے ہیں۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita)






آپ کو بتادیں کہ انکتا لوکھنڈے اور سشانت سنگھ راجپوت لمبے وقت تک ریلیشن میں تھے۔ دونوں کے درمیان ٹی وی شو ’پوتر رشتہ’ سے نزدیکیاں بڑھی تھیں۔ سال 2011 میں سشانت سنگھ راجپوت نے ڈانس ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا’ کے سیٹ پر انکتا لوکھنڈے کو پرپوز کیا تھا۔ سال 2013 میں جب کائے پوچھے! کا پریمیئر ہوا تھا، اس وقت انکتا لوکھنڈے سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ہی تھیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد بھی وہ اداکار کی فیملی کے ساتھ کھڑی دکھائی دی تھیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 15, 2021 03:49 PM IST