உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر سےHoneymoonپر جانے کی درخواست کررہی ہیں انکیتا لوکھنڈے، جلد دیکھنے کو ملے گا اسپیشل ایپی سوڈ

    انکیتا لوکھنڈے نے کی شوہر وکی جین سے ہنی مون لے جانے کی خواہش۔

    انکیتا لوکھنڈے نے کی شوہر وکی جین سے ہنی مون لے جانے کی خواہش۔

    شادی کے بعد سے یہ جوڑا اپنی مضبوط کیمسٹری کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ انکیتا اپنے مداحوں کو اپنے شوہر کے ساتھ گزارے گئے پُر لطف لمحات کی جھلک دکھانا نہیں بھولتیں۔

    • Share this:
      انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کی شادی کو 4 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن یہ جوڑا ابھی تک اپنے ہنی مون پر نہیں گیا ہے۔ ایسے میں انکیتا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ہنی سے ہنی مون پر جانے کی درخواست کی ہے۔ جی ہاں، حال ہی میں خود انکیتا نے یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے بعد ہنی مون پر نہیں گئیں۔ یہ سن کر، انکیتا کے مداح ان کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں، اور بہت سے ہنسنے والے ایموجی شیئر کر رہے ہیں۔

      تو وہیں جلد ہی اسمارٹ جوڑی میں ہنی مون اسپیشل ایپی سوڈ دیکھنے کو ملے گا۔ جہاں انکیتا لوکھنڈے اپنی شادی کے بعد سہاگ رات کی کہانیاں بیان کرتی نظر آئیں گی۔ اسٹار پلس نے حال ہی میں اسمارٹ جوڑی کا ایک نیا پرومو شیئر کیا ہے۔ جس میں ٹی وی کی سب سے مقبول جوڑی انکیتا لوکھنڈے - وکی جین سامعین کو اپنے سہاگ رات کی کہانیاں سنا رہے ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے یہ کہتے ہوئے نظر آرہی ہیں کہ اداکارہ کے شوہر شادی کے بعد پہلی رات گہری نیند سوئے تھے۔ تو انکیتا کی یہ بات سن کر وہاں بیٹھا ہر شخص اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکا اور خوب ہنسا۔



      یہ بھی پڑھیں:
      منور فاروقی سے لے کر کرشنا ابھیشک تک، ان Celebs نے دنیا سے چھپا کررکھا اپنی شادی کا سچ

      یہ بھی پڑھیں:
      روبینہ دلیک کا بلو مونوکنی میں دکھا Bold انداز، فینس نے کہا-دھوپ میں بڑھادی اور زیادہ گرمی

      شادی کے بعد سے یہ جوڑا اپنی مضبوط کیمسٹری کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ انکیتا اپنے مداحوں کو اپنے شوہر کے ساتھ گزارے گئے پُر لطف لمحات کی جھلک دکھانا نہیں بھولتیں۔ اس جوڑے پر ڈھیروں پیار کرتے ہوئے مداح بھی دل ہار بیٹھے۔ شادی کے بعد پہلی بار یہ جوڑا اسمارٹ جوڑی میں ایک ساتھ نظر آرہا ہے۔ انکیتا لوکھنڈے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہم آپ کو بتادیں کہ انکیتا کا وکی جین کے خاندان کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے۔ جیسے ہی انکیتا کو شوٹنگ سے وقت ملتا ہے، وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: