پاڑوا پر انکیتا لوکھنڈے نے جیتا سسرال والوں کا دل، چھوئے شوہر وکی جین کے پیر
انکیتا لوکھنڈے اپنے شوہر وکی جین کے ساتھ۔
تہواروں کے سیزن کے درمیان انکیتا لوکھنڈے کافی خوش نظرآرہی ہیں۔ اس درمیان اداکارہ نے اپنے سسرال والوں کو جم کر متاثر کرلیاہے۔ سوشل میڈیا پر انکیتا کی فیملی پوسٹ بھی فینس کو پسند آرہی ہے۔
ٹی وی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اس سال کروا چوتھ سے لے کر دیوالی تک سسرال میں ایک سنسکاری بہو کا رول نبھایا ہے۔ اس مرتبہ اداکارہ نے اپنے بھرپور بااخلاق ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ فی الحال 27 اکتوبر کو ’پویتر رشتہ‘ فیم اداکارہ نے گڑی پاڑوا اور بھائی دوج کا تہوار منایا اور اس کی کچھ جھلکیاں اپنے فینس کے ساتھ بھی شیئر کی۔ اتنا ہی نہیں گڑی پاڑوا پر انکیتا لوکھنڈے نے شوہر وکی جین کے پیر چھو کر گفٹ بھی لیا۔
اس سے پہلے انکیتا اپنے پہلے کرواچوتھ پر وکی جین کے پیر چھوتے نظر آئی تھیں۔ حالانکہ اس مرتبہ انکیتا نے پاڑوا اور بھائی دوج کا تہوار منایا اور اس کا ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن لکھا،’ سبھی کو پاڑوا اور بھائید وج کی مبارکباد، میں اپنے سبھی پیارے بھائیوں کو یاد کررہی ہوں۔‘
بھائی دوج کے موقع پر انکیتا نے لائٹ شیڈ پنک کلر کی ساڑی پہن کر اپنا عالیشان گھر دکھایا اور ٹہلتی ہوئی نظر اائیں۔ وہیں وکی جین میچنگ کرتا پائجامہ میں کافی جچ رہے ہیں۔ ہاتھ میں پوجا کی تھالی لے کر انکیتا بھائی دوج اور پاڑوا منا رہی ہیں۔ انکیتا پہلے وکی جین کی آرتی کرتی ہیں اور پھر ان کے پیر چھوتی ہیں۔ بدلے میں اداکارہ کو گفٹ ملتا ہے۔ اس کے بعد انکیتا بھائیوں کی آرتی اتارتی نظر آرہی ہیں۔ ایک بھائی کے لئے انکیتا ویڈیو کال پر بھی آرتی کرتی نظر آرہی ہیں۔
تہواروں کے سیزن کے درمیان انکیتا لوکھنڈے کافی خوش نظرآرہی ہیں۔ اس درمیان اداکارہ نے اپنے سسرال والوں کو جم کر متاثر کرلیاہے۔ سوشل میڈیا پر انکیتا کی فیملی پوسٹ بھی فینس کو پسند آرہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔