உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ارجن کپور کی بہنAnshula Kapoorنے بکنی میں شیئر کی تصویر، کہی یہ بڑی بات

    ارجن کپور کی بہن ہیں انشولہ کپور۔بکنی پر کہی یہ بڑی بات۔

    ارجن کپور کی بہن ہیں انشولہ کپور۔بکنی پر کہی یہ بڑی بات۔

    Arjun Kapoor Sister Wears Bikini: پوسٹ میں انشولہ نے سوئمنگ کاسٹیوم پہننے کو لے کر ہچکچاہٹ کے بارے میں بات کی ہے۔ انشولہ کے مطابق، وہ ہمیشہ سوچتی تھیں کہ کچھ کپڑے پہننے کے لئے ایک مناسب سی باڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Aurangabad
    • Share this:
      Arjun Kapoor Sister Wears Bikini: بالی ووڈ ایکٹر ارجن کپور کی بہن انشولا کپور (Arjun Kapoor Sister Anshula Kapoor) فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں، مگر ایک زبردست پرسنالٹی رکھتی ہیں۔ انہیں کئی مرتبہ اپنے موٹاپے کو لے کر باڈی شیمنگ کا شکار ہونا پڑا ہے۔ اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک خاص پوسٹ شیئر کر کے لوگوں کو انسپائرڈ کیا ہے کہ انہیں اپنی باڈی ویسے ہی طور پر قبول کرنی چاہیے جیسے کہ وہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بکنی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

      تصویر میں انشولا بلو کلر کی بکنی پہنے ایک پول میں پیر ڈالے نظر آرہی ہیں اور ان کا چہرہ کیمرے کی طرف نہیں ہے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انشولہ نے ایک لمبا چوڑا نوٹ لکھا ہے۔ اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کس طرح وہ کچھ وقت پہلے سوئم سوٹ پہننے کو لے کر پراعتماد نہیں تھیں۔

      پہلے کہا تھا کبھی نہیں پہنوں گی سوئم سوٹ
      انشولہ نے priyamgaeriwal@ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تین مہینے پہلے مجھے پریم کے ساتھ سوئمنگ کاسٹیوم کو لے کر ایک بات چیت یاد ہے اور میں نے کہا تھا کہ میں کبھی بکنی نہیں پہنوں گی۔ اس میں پرسکون محسوس کرنے کے لئے مجھ میں اعتماد نہیں ہے۔ اس کا رسپانس سادہ یہی تھا، ’کیوں نہیں میرے خیال سے تمہیں ضرور پہننا چاہیے۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Anshula Kapoor (@anshulakapoor)





      یہ بھی پڑھیں:
      گرین بکنی پہن کر یو اٹھلاتی ہوئی نظر آئیAmeesha Patel،ایک ادا پر آہیں بھرنے لگے لوگ

      یہ بھی پڑھیں:
      Nikkiتمبولی نے کراپ ٹاپ اور تھائی ہائی سلٹ اسکرٹ میں فلانٹ کی اپنی ٹونڈ باڈی

      پوسٹ میں انشولہ نے سوئمنگ کاسٹیوم پہننے کو لے کر ہچکچاہٹ کے بارے میں بات کی ہے۔ انشولہ کے مطابق، وہ ہمیشہ سوچتی تھیں کہ کچھ کپڑے پہننے کے لئے ایک مناسب سی باڈی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب وہ اپنی سوچ بدل رہی ہیں۔ ان کی باڈی جیسی ہے، اسے قبول کرنا سیکھ رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: