உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Anushka Sharma:تصویر شیئر کرکے انوشکا شرما نے دکھائی اپنی محنت، کہا-اگر دکھایا نہیں تو کیا کیا

    بالی ووڈ ایکٹریس انوشکا شرما۔

    بالی ووڈ ایکٹریس انوشکا شرما۔

    Anuska Sharma Workout: انوشکا شرما(Anushka Sharma) کی پروفیشنل لائف کی بات کریں تو وہ آخری بار سال 2018 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'زیرو' (Zero) میں نظر آئی تھیں۔ ساتھ ہی وہ فلم 'چکدا ایکسپریس'(Chakda Xpress) میں بھی نظر آنے والی ہیں۔

    • Share this:
      Anuska Sharma Workout: بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں سے ایک انوشکا شرما اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اداکارہ بھلے ہی کافی عرصے سے فلمی پردے سے دور ہوں لیکن سوشل میڈیا پر ہمیشہ ایکٹو رہتی ہیں اور اپنی زندگی کے بہترین لمحات شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایک بار پھر اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

      انوشکا نے دکھائی محنت
      انوشکا شرما نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ورک آؤٹ سیشن کے دوران ایک مرر سیلفی شیئر کی ہے جس میں اداکارہ یوگا پینٹ اور کراپ ٹاپ پہنے نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی اس تصویر میں ان کے ورک آوٹ کی محنت صاف نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے ایک خوبصورت لائن بھی لکھی ہے۔ انہوں نے لکھا- 'محنت کری اور شو آف نہیں تو پھر تم نے کیا محنت کری۔'



      وراٹ کے ساتھ شیئر کی فوٹو
      انوشکا شرما نے حال ہی میں شوہر ویراٹ کوہلی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کافی خوشگوار لگ رہے ہیں اور دونوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ کیمرے میں مصروف ہو کر پوز دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی کیپشن کے ذریعے انوشکا نے ویراٹ کو ایک ’کیوٹ بوائے‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ ایسے لڑکے کے ساتھ بینڈ شروع کرنا چاہتی تھیں۔

      بہرحال، ایکٹریس ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر اس طرح کے پوسٹ شیئر کرکے سرخیاں بٹورنے کا کام کرتی رہتی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)





      یہ بھی پڑھیں:

      Katrina Slapped Akshay Kumar:جب کیٹرینہ کیف نے اکشے کمار کو مارا تھا تھپڑ

      یہ بھی پڑھیں:

      Irrfan Khan Death:شوہر کے انتقال کے2سال بعد بھی میڈیکل فائلیں کھنگال رہی ہیں سوتاپا

      اس فلم میں آنے والی ہیں نظر
      اگر انوشکا شرما(Anushka Sharma) کی پروفیشنل لائف کی بات کریں تو وہ آخری بار سال 2018 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم 'زیرو' (Zero) میں نظر آئی تھیں۔ ساتھ ہی وہ فلم 'چکدا ایکسپریس'(Chakda Xpress) میں بھی نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں وہ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن گوسوامی(Jhulan Goswami) کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: