ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سالگرہ خصوصی : انوپم کھیر نے کرداراور اداکاری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا

ممبئی : بالی ووڈ میں انوپم کھیر کا نام ان اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً تین دہائی سے اپنی بااثراداکاری سے بالی ووڈ ناظرین کے دل میں ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔ انوپم کھیر میں ایک خصوصیت ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے کردار کے لئےموزوں ہیں۔ فلم کرما میں ایک ظالم شخص کا کردار ہو یا پھر ڈیڈی ، سارانش جیسی فلم میں سنجیدہ ررول یا پھررام لکھن، لمحے جیسی فلموں میں مزاحیہ اداکاری ان تمام کرداروں میں ان کا کوئی جواب نہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 07, 2016 03:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu

انوپم کھیر کی پیدائش 07 مارچ 1955 کو شملہ میں ہوئی تھی ،بچپن سے ہی ان کی خواہش اداکار بننے کی تھی ۔گریجوئشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انوپم کھیر نے نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلہ لےلیا۔ 1978 میں نیشنل اسکول سے اداکاری کی تعلیم مکمل کرنے کےبعد وہ تھیٹر سے جڑ گ 80 کی دہائی میں اداکار بننے کا خواب لئے ہوئے انہوں نے ممبئی میں قدم رکھا۔ بطور اداکار ان کو 1982 میں آئی فلم آگمن میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن فلم کے ناکام ہو نے کے بعد وہ فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

سال 1984 میں انوپم کھیر کو مہیش بھٹ کی فلم سارانش میں کام کرنے کا موقع ملا ۔اس فلم میں انہوں نے ایک عمردراز والد کا کردار ادا کیا جس کے بیٹے کی بے وقت موت ہو جاتی ہے ۔اپنے اس کردار کو انوپم کھیر نےبہت ہی بہترین طریقے سے اداکر کے ناظرین کا دل جیت لیا ،ساتھ ہی بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازےگئے۔

سال 1986 میں انوپم کھیر کو سبھاش گھئی کی فلم کرما میں بطورکھلنایک کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ان کے سامنے اداکاری کے شہنشاہ دلیپ کمار تھے لیکن انوپم کھیر اپنی بااثر اداکاری سےاپنی ایک الگ شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ اپنی اداکاری میں آئی یکسانیت کو تبدیل کرنے اور خود کو کردار اداکار کے طور پربھی پیش کرنے کیلئے انوپم کھیر نے اپنے کردار میں تبدیلی کی ۔اس ترتیب میں 1989 میں ریلیز ہوئی سبھاش گھئی کی سوپر ہٹ فلم رام لكھن میں انہوں نے اداکارہ مادھوری دکشت کے والد کا کردار ادا کیا۔ فلم میں ان کی بااثر اداکاری کےکیلئے بہترین مزاحیہ اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے انہیں نوازا گیا۔

1989 میں انوپم کھیر کے فلمی کریئر کی ایک اور اہم فلم ڈیڈی ریلیز ہوئی۔ فلم میں اپنے پرجوش کردار کو انوپم کھیر نے بہترین انداز میں ادا کرکے ناظرین کادل جیت لیا۔ اپنی بااثراداکاری کے لیے وہ فلم فیئر کریٹک ایوارڈ اور نیشنل ایوارڈ کےاسپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازے گئے۔ سال 2003 میں آئی فلم اوم جے جگدیش کے ذریعےانوپم کھیر نے فلم ہدایت کے میدان میں بھی قدم رکھا۔تاہم فلم بری طرح ناکام ثابت ہوئی ۔ 2005 میں انوپم کھیر نے فلم میں نے گاندھی کو نہیں مارا بنائی ، اس فلم میں ان کی بااثر اداکاری کے لیے انہیں کراچی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گيا۔انوپم کھیر نے کئی ہالی ووڈ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا جوہردکھایا ہے۔

2000 کی دہائی میں انوپم کھیر نے شائقین کی پسند کو دیکھتے ہوئےچھوٹے پردے کا بھی رخ کیا اور سے نہ سمتھنگ ٹو انوپم انکل اور سوال دس کروڑ کا میں بطور میزبان کام کر کے ناظرین کو لطف اندوز کیا۔ سال 2007 میں اپنے دوست ستیش کوشک کے ساتھ مل کر انوپم کھیر نے كروگ باغ پروڈکشن کمپنی قائم کی جس کے زیراہتمام تیرے سنگ فلم بنائی۔
انوپم کھیر اپنے فلمی کریئر میں آٹھ بار فلم فیئرایوارڈ سےنوازے جا چکے ہیں۔ فلموں میں بہت قسم کردار ادا کرنے کے بعد انوپم کھیر نیشنل سینسر بورڈ کے چئیر مین بھی بنے۔ اس کے علاوہ انہوں نے نیشنل اسکول آف ڈراما میں بطور ڈائریکٹر 2001 سے 2004 تک کام کیا۔ فلم کے میدان میں ان کی قابل ذکر شراکت کو دیکھتے ہوئے انوپم کھیر کو پدم شری اور پدم بھوشن اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ انوپم کھیر نے اپنے تین دہائی طویل فلمی کریئر میں تقریباً 350 فلموں میں کام كيا۔انوپم کھیر آج بھی جوش وخروش کے ساتھ فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں۔

First published: Mar 07, 2016 03:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading