ممبئی : فلم اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے لئے یہ کافی اہم ہے کہ وہ ہندوستانی فوجیوں پر ہوئے حملے کی مذمت کریں ۔ انوپم نے کہا کہ پڑوسی ملک کے فنکاروں کو یہ کہنا چاہئے کہ ہم ہندوستانی فوجیوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں ۔
مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے حال ہی میں کہا کہ جموں و کشمیر کے اوڑی ضلع میں 18 ستمبر کو دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ملک بھر میں پاکستان مخالف لہر چل پڑی ہے ۔ اس حملے میں 18 جوان شہید ہو گئے تھے ۔ ایم این ایس نے 23 ستمبر کو پاکستانی فنکاروں کو ہندوستا چھوڑنے کے لئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا ۔
انوپم کھیر نے چینل زندگی کے لئے منعقد ایک تقریب میں اس کے بارے میں پوچھنے پر کہا کہ پاکستانی فنکاروں کے لئے یہ کہنا کافی ضروری ہے کہ ہم ہندوستانی فوجیوں پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہم نے ہمیشہ اپنی دوستی اور اچھائی دکھائی ہے ۔
انوپم نے کہا کہ پاکستان کے بہت سے لوگ کافی اچھے اور بہترین میزبان ہیں ، لیکن جب بات ہمارے ملک اور ہمارے جوان کی آتی ہے ، تو میں اپنے ملک کے تئیں متعصب ہوں ۔
انوپم کا کہنا ہے کہ آرٹ اور ثقافت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری ہے کہ پڑوسی ملک کے فنکار ان دہشت گردوں کی مذمت کریں ، جنہوں نے ہندوستانی فوجیوں کا قتل کیا ۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے ملک کی مذمت کریں ۔
اداکار نے کہا کہ لوگوں کو یہ دکھانا کافی ضروری ہے کہ فنکار اس ملک میں کام کرنے کا موقع پا کر کافی خوش ہیں اور شکرگزار ہیں اور وہ ہندوستانی جوانوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ انوپم نے پشاور کے اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ایک کھلا خط بھی لکھا تھا ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔