کانپور میں فلم ایکٹر انوپم کھیر نے سچینڈی میں واقع پی ایس آئی ٹی کے ایک پروگرام میں اتوار کو شرکت کی ۔ اس دوران انہوں نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود اعتمادی برقرار رکھیں ۔ انوپم کھیر نے طلبہ کو محنت سے کام کرنے کی نصیحت بھی کی ۔ وہیں ایک سوال کے جواب میں انوپم کھیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سبھی پریشانیوں کا حل دفعہ 370 کو ہٹایا جانا ہے۔
انوپم کھیر نے کہا کہ اب نریندر مودی جی پچھلی مرتبہ سے زیادہ طاقت کے ساتھ مرکز میں آئے ہیں ۔ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ختم کرنے کا یہ صحیح وقت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی گزشتہ پانچ سالوں میں کافی تنقید ہوئی ہے ، لیکن کنبہ پروری اور ذات پات کو نا کہہ کر اس مرتبہ عوام نے زبردست حمایت دی ہے ۔ انہیں کم سے کم چار سال تنقید کے بغیر کام کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے ۔ این ڈی اے کی گزشتہ سرکار میں کچھ اداکاروں کو ملک میں ڈر لگنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ جنہیں ڈر لگتا ہے وہ ٹی وی کے سامنے بیان نہیں دیتے ۔
انوپم کھیر نے مزید کہا کہ میری ماں پی ایم مودی کے کاموں کی تعریف کرتی ہیں ۔ پی ایم مودی نے ان سے وابستہ ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ ان کے احسان مند ہیں ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔