اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'نقلی 'منموہن سنگھ' کے بعد اب نظر آئے 'راہل گاندھی' اور 'پرینکا گاندھی

    یہ تصویر انوپم کھیر کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے

    یہ تصویر انوپم کھیر کے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے

    ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر نام سے آ رہی فلم کی اسٹار کاسٹ کو لیکر ناظرین میں خاصا جوش ہے۔

    • Share this:
      ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر نام سے آ رہی فلم کی اسٹار کاسٹ کو لیکر ناظرین میں خاصا جوش ہے۔ منموہن سنگھ کے 'لٌک' میں مداحوں کو متاثر کر چکے انوپم کھیر کے بعد اب راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے کرداروں کا 'لٌک' ریلیز کیا گیا ہے۔انوپم کھیر نے اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں انوپم کھیر کے ساتھ اداکار ارجن ماتھراور اہانہ کمرا نظر آ رہی ہیں۔ اہانہ فلم میں پرینکا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی وہیں ارجن راہل گاندھی کے کردار میں ںظر آئیں گے۔

      تصویر دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ اہانہ تو پرینکا گاندھی کی جھلک دے رہی ہیں لیکن ارجن کس حد تک راہل کو پیش کر سکتے ہیں یہ ٹریلر دیکھنے کے بعد ہی کہا جا سکے گا ۔

      بتا دیں کہ اس سے پہلے انوپم کھیر نے اداکار رام اوتار بھاردواج کی تصویر شیئر کی تھی۔رام اوتار فلم میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم رہے اٹل بہاری واجپئی کا کردار نبھا رہے ہیں۔ ان کے علاوہ جرمن اداکارہ سوزین برنٹ سونیا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔


      سنجے مرو کی کتاب 'ایکسڈینٹل پرائم منسٹر'پر بن رہی اس فلم کو وجے رتناکر ،ہنسل مہتا کے ساتھ مل کر ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ یہ فلم اس سال 21 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔







      First published: