اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انوراگ کشیپ نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے 3 ہفتے پہلے کی وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کرکے کھولا یہ بڑا راز، لوگ بولے کچھ تو شرم کرو

    فلم ساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) نے وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی ہے

    فلم ساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) نے وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی ہے

    فلم ساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) نے جو وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی ہے وہ 22 کی ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا میں ایسا کر رہا ہوں اس لئے مجھے معاف کرنا لیکن یہ چیٹ سشانت کی موت سے تین ہفتے پہلے کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس اینگل سامنے آنے کے بعد ریاچکروری اس میں پھنسی اور این سی بی نے انہیں گرفتار کر لیا۔ کورٹ نے ان کو چودہ دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اب اس درمیان سوشل میڈیا پر کئی بالی ووڈ سیلیبس ریا کے سپورٹ میں اتر آئے ہیںَ۔ وہ ریا کیلئے انصاف کی مانگ کر رہے ہیں۔ وہیں بالی ووڈ فلم ساز انوراگ کشیپ نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی سشانت کی موت سے تقریبا تین ہفتے پہلے ان کی سشانت کے منیجر سے بات ہوئی تھی۔ ٹویٹر پر انہوں نے ایک وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی انکشاف کیا ہے کہ وہ سشانت کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ان کے ٹویٹ کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹرولرس کے نشانے پر ہیں۔

      فلم ساز انوراگ کشیپ  (Anurag Kashyap)  نے جو وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی ہے وہ 22  کی ہے۔ ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا میں ایسا کر رہا ہوں اس لئے مجھے معاف کرنا لیکن یہ چیٹ سشانت کی موت سے تین ہفتے پہلے کی ہے۔ ان کے منیجر کے ساتھ 22  مئی کو ہوئی چیٹ۔ ابھی تک است شیئر کرنے ضرورت محسوس نہیں ہوئی لیکن اب لگا شیئر کرنا چاہئے۔ ہاں میں ان کے (سشانت) کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا تھا اور اس کی میری وجوہات بھی تھیں۔



      وہاٹس ایپ چیٹ میں دونوں کے درمیان سشانت کو لیکر ہی باتیں ہو رہی ہیں۔ سشانت کے منیجر لکھتے ہیں۔ امید ہے آپ اچھے ہوں گے۔ اس پر انوراگ لکھتے ہیں، ہاں، آپ ٹھیک ہیں؟ منیجر لکھتے ہیں۔ ہاں میں ہوم ٹاؤن میں ہوں۔ یہاں فارم بنایا ہے اور بہت خوش ہوں۔ اس کا استعمال ہورہا ہے۔ مجھے پتہ ہے آپ ان لوگوں کو پسند نہیں کرتے جو اداکاروں کی سفارش کرتے ہں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ چانس آپ کے ساتھ میرے ذریعے لیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ سشانت کسی بھی طرح آپ کے ساتھ کسی فلم میں فٹ بیٹھتے ہیں تو ان کا دھیان رکھئے گا۔ بطور آڈینس آپ دونوں کو کچھ دلچسپ چیزیں کرتے دیکھنا بہت مزیدار ہوگا۔ انوراگ کشیپ سشانت کے منیجر کو جواب دیتے ہیں اور لکھتے ہیں وہ بہت ہی پریشان کرنے والا شخص ہے، میں انہیں شروع سے ہی جانتا ہوں۔











      سشانت کو لیکر شیئر کئے گئے وہاٹس ایپ چیٹ کے بعد سوشل میڈیا یوزرس نے انوراگ کشیپ کو گھیر لیا اور پوچھنے لگے کہ کیا آپ تو ڈرگ کیس میں نہیں پھنس رہے ہو؟ یوزرس انہیں اس پوسٹ پر خوب کھری کھوٹی سنا رہے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: