உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلم اے دل ہے مشکل پر انوراگ کشیپ نے مودی پر سادھا نشانہ ، سورابھاسکر نے بھی کی حمایت

    معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل پر پابندی لگنے کو لے کر وزیر اعظم مودی پر ٹوئٹر پر نشانہ سادھا ہے۔

    معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل پر پابندی لگنے کو لے کر وزیر اعظم مودی پر ٹوئٹر پر نشانہ سادھا ہے۔

    معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل پر پابندی لگنے کو لے کر وزیر اعظم مودی پر ٹوئٹر پر نشانہ سادھا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : معروف فلم ساز اور ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل پر پابندی لگنے کو لے کر وزیر اعظم مودی پر ٹوئٹر پر نشانہ سادھا ہے۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ پی ایم مودی کو 25 دسمبر کو پاکستان کے لئے معذرت کرنی چاہئے۔ آپ کا غیر ملکی دورہ بھی ہم لوگ جو ٹیکس دیتے ہیں ، اس سے ہی ہوتا ہے ، جبکہ ہم لوگ جو فلم بناتے ہیں اس پر بھی ٹیکس دیتے ہیں۔
      انوراگ کشیپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سر (نریندر مودی)، آپ نے ابھی تک اپنے پاکستانی دورے، جو کہ 25 دسمبر کو تھا، اس کے لئے معافی نہیں مانگی ہے۔ یہی وہ وقت تھا جب فلم 'اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔ کشیپ نے اگلے ٹویٹ میں 'چکن بریانی ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ کو معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا اور لکھا کہ میں دراصل بیوقوف ہوں اور حالات کو سمجھنا چاہتا ہوں۔ اگر آپ کو برا لگا ہو ، تو معاف کیجئے گا۔
      ادھر انوراگ کشیپ کے ٹویٹس پر اشوک پنڈت نے جواب دیا ۔ اشوک پنڈت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'میں آپ کی مایوسی اور ڈپریشن کو سمجھ سکتا ہوں کیونکہ آپ نے تو مودی کو وزیر اعظم کے طور پر نہیں دیکھنے کے لئے ایک میمورنڈم پر بھی دستخط کیا تھا۔ پنڈت نے لکھا کہ 'پاکستانی اداکار اور ہندوستان میں ان کے گاڈ فادر پر ایک عام آدمی کی رائے پاکستانی اداکاروں کی خاموشی پر ہے۔ 'انہوں نے لکھا کہ مجھے حیرانی ہو گی، اگر آپ کو اوڑي حملے کی مذمت کا وقت مل جائے۔
      ادھر بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے پنڈت کو جواب دیتے ہوئے انوراگ کشیپ کی کھل کر حمایت کی ۔ سورا بھاسکر نے کہا کہ فلم اے دل ہے مشکل پر عائد پابندی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہندوستان میں کس طرح سے سنیما مس گائڈیڈ جذبہ کی وجہ سے برباد ہو رہا ہے اور جو لوگ نام نہاد حب الوطنی دکھا کر فلم کو بائیکاٹ کرنے کی بات کر رہے ہیں انہوں نے ملک اور ملک کے فوجیوں کے لئے کیا کیا؟۔
      First published: