ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

وراٹ کوہلی نے کروا چوتھ پر بیوی انوشکاشرما کے ساتھ کیا یہ کام، بالی ووڈ سے بھی ملا پیار: تصویر وائرل

بالی ووڈ کے سبھی اسٹار کپل کی طرح اداکارہ انوشکا شرما اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نےبھی بڑے ہی خوبصورت اور الگ انداز سے کروا چوتھ منایا۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی نے کروا چوتھ پر بیوی انوشکاشرما کے ساتھ کیا یہ کام، بالی ووڈ سے بھی ملا پیار: تصویر وائرل
بالی ووڈ کے سبھی اسٹار کپل کی طرح اداکارہ انوشکا شرما اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نےبھی بڑے ہی خوبصورت اور الگ انداز سے کروا چوتھ منایا۔

بالی ووڈ کے سبھی اسٹار کپل کی طرح اداکارہ انوشکا شرما اور ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نےبھی بڑے ہی خوبصورت اور الگ انداز سے کروا چوتھ منایا۔ خاص بات یہ ہے کہ انوشکا شرما کے شوہر وراٹ کوہلی نے بھی ان کے ساتھ کرواچوتھ کا ورت رکھا۔ بتادیں کی اس خوبصورت کپل کا یہ دوسرا کرواچوتھ ہے۔

دراصل اس خوبصورت موقع پر بالی ووڈ اداکارہ اور وراٹ کوہلی کی بیوی انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک بیحد ہی پیاری تصویر شیئر کی۔ وہیں وراٹ کوہلی نےبھی فینس کے ساتھ وہی تصویر شیئر کی جو انوشکا نے پوسٹ کی۔ حالانکہ پوسٹ پر لکھے گئے کیپشن دونوں کے بالکل الگ تھے۔ وراٹ نے پوسٹ میں ایسا کچھ لکھا کہ فینس ان کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

بتادیں کہ دونوں کی فوٹو شیئر کرنے کے کچھ منٹوں بعد ہی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ دراصل وراٹ کوہلی نے کرواچوتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا "جو ساتھ میں ورت رکھتے ہیں وہ ساتھ ہنستے ہیں۔ ہیپی کروا چوتھ۔








View this post on Instagram


The ones who fast together laugh together ❤️😃. Happy karvachauth 😇


A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli) on Oct 17, 2019 at 10:16am PDT




وہیں فینس نے ان کے اس پوسٹ کو اور بھی خاص بناتے ہوئے کافی پیار لٹاتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں نے مل کر پیار کی نئی مثال قائم کی ہے۔






یہی نہیں اس خوبصورت جوڑی کو فینس سے تو پیار ملا ہی ساتھ ہی بالی ووڈ کے کئی بڑے ستاروں نے بھی اس جوڑی کیلئے اپنے پیار کا اظہار کیا۔ جن میں پرینکا چوپڑا نے بھی انوشکا کی کرواچھوتھ والی پوسٹ پر ایک مینٹ کیا انہوں نے اس جوڑی کیوٹ بتایا۔

اسکرین گریب

وہیں اداکارہ  زرین خان اور سامنتھا اکینی نے بھی دل بناکر اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسکرین گریب
First published: Oct 18, 2019 12:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading