உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ممبئی میں رینٹ پر لیا سی فیسنگ فلیٹ، اتنے لاکھ روپے ہے کرایہ

    انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ممبئی میں رینٹ پر لیا سی فیسنگ فلیٹ، اتنے لاکھ روپے ہے کرایہ

    انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے ممبئی میں رینٹ پر لیا سی فیسنگ فلیٹ، اتنے لاکھ روپے ہے کرایہ

    دونوں ممبئی کے ورلی میں سی فیسنگ اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، جس کی قیمت 34 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہاں دونوں اپنی بیٹی وامیکا کوہلی کے ساتھ رہتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی وڈ کے پاور کپل انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی اپنی شاہانہ زندگی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں ان دونوں نے ایک پراپرٹی خریدی ہے، جو بے حد مہنگی ہے۔

      دراصل، انوشکا اور وراٹ کوہلی نے ممبئی کے جوہو میں ایک عالیشان فلیٹ کرایہ پر لیا ہے۔ ان کی سی فیسنگ فلیٹ کا ہر مہینہ کرایہ آپ کے ہوش اڑادے گا۔ کپل اپنے فلیٹ کے لیے ہر مہینے 2.76 لاکھ روپے کا کرایہ دے رہا ہے۔ خبروں کی مانیں تو کپل نے اسی سال اکتوبر میں یہ فلیٹ خریدا ہے۔

      انوشکا-وراٹ نے خریدا نیا گھر
      لیو اینڈ لائسنس ایگریمنٹ کو ایکسس کرنے والے ایک رئیل اسٹیٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق، انوشکا اور وراٹ نے جوہو میں 1650 اسکوائر فیٹ کا ایک سی فیسنگ فلیٹ خریدا ہے، جو ہائی ٹائڈ بلڈنگ کی چوتھی منزل پر واقع ہے۔ کپل نے پہلے ہی اسے فلیٹ کے لیے 7.50 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی تھی۔ اس کا سودہ بھی 17 اکتوبر 2022 کو ہوگیا تھا۔ ابھی تک اس فلیٹ کا مالکانہ حق سابق کرکٹ سمرجیت سنگھ گائیکواڑ کے پاس تھا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)





      یہ بھی پڑھیں:
      ’پشپا‘ کے اس گانے پر جانھوی کپور نے لگائے زبردست ٹھمکے، ویڈیو ہوا وائرل

      یہ بھی پڑھیں:
      سارہ علی خان نے ورون دھون کے ساتھ شیئر کردی ایسی فوٹو، انٹرنیٹ پر مچ گیا ہنگامہ

      ان مہنگی کاروں کے مالک ہیں انوشکا-وراٹ
      انوشکا اور وراٹ کے پاس گھر کی کمی نہیں ہے۔ دونوں اپنے پیسوں کو اچھے سے انوسٹ کرنا جانتے ہیں۔ کپل کے پاس ممبئی کے علاوہ علی باغ اور گروگرام میں بھی لگژری گھر ہیں۔ فی الحال دونوں ممبئی کے ورلی میں سی فیسنگ اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، جس کی قیمت 34 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ یہاں دونوں اپنی بیٹی وامیکا کوہلی کے ساتھ رہتے ہیں۔ ورلی کے علاوہ کپل کے پاس ممبئی کے ورسووا میں بھی ایک فلیٹ ہے۔ اب ان کے پاس ایک اور پراپرٹی جمع ہوگئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: