بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں فلمی دنیا سے دور ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر اداکارہ کافی مصروف رہتی ہیں، جس کی وجہ سے اکثر انوشکا شرما کا نام موضوع بحث رہتا ہے۔ منگل کو انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر نیا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ نو میک اپ لُک میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو لے کر ہی موجودہ وقت میں انوشکا شرما کو کافی ٹرول کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا ٹرولرس کے نشانے پر انوشکا شرما انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انوشکا شرما میک اپ روم میں موجود ہیں۔ ویڈیو کو دیکھنے پر آپ کو لگے گا کہ بنا میک اپ کے ان کا لُک کتنا عمردراز لگ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے نٹیزنس نے اداکارہ کو ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔ انوشکا شرما کے اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا ہے-’اب تو بڑھاپا آگیا ہے۔‘ دوسرے یوزر نے لکھا ہے کہ ’یہ تو بوڑھی عورت کی طرح لگ رہی ہیں۔‘
تو وہیں ایک اور یوزر نے لکھا کہ، اب انوشکا شرما پہلے کی طرح نہیں نظر آرہی ہیں۔‘ ایک اور یوزر نے تو حد پارتے ہوئے ویڈیو میں انوشکا کی ایکٹنگ کو دیکھ کر لکھا ہے کہ ’ان کو تو ایک اسپیشل ایوارڈ ملنا چاہیے اوور ایکٹنگ کے لیے۔‘ اس طرح سے تمام یوزرس انوشکا کو جم کر کھری کھوٹی سنارہے ہیں۔
انوشکا کی فلم کا سب کو انتظار گزشتہ پانچ سالوں سے انوشکا شرما بڑے پردے سے دوری بنائے ہوئے ہیں لیکن آنے والے وقت میں انوشکا شرما او ٹی ٹی فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ میں دکھائی دیں گی۔ اس فلم کا شائقین کو بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔