ہوم » نیوز » اسپورٹس

شادی کے بعد 6 ماہ تک صرف 21 دن ہی ساتھ میں رہےکوہلی اورانوشکا شرما، جانیں پورا معاملہ

انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے بتایا کہ سال 2017 میں شادی کے بعد شروعاتی 6 مہینے میں وہ صرف 21 دن ہی وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ رہ پائی تھی۔ ان 21 دنوں میں بھی وہ اور کوہلی صرف ایک وقت کے کھانے کے لئے ہی مل پاتے تھے۔

  • Share this:
شادی کے بعد 6 ماہ تک صرف 21 دن ہی ساتھ میں رہےکوہلی اورانوشکا شرما، جانیں پورا معاملہ
شادی کے 6 ماہ تک صرف 21 دن ہی ساتھ میں رہےکوہلی اورانوشکا شرما

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) کو ملک کا پاور کپل مانا جاتا ہے۔ دونوں سال 2013 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، جس کے بعد دونوں نے2017 میں شادی کر لی تھی۔ دونوں اپنے اپنے میدان میں کافی شہرت حاصل کر چکے ہیں، اس وجہ سے اکثر ہی مصروف رہتے ہیں۔ انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ کیسے شادی ہونے کے باوجود بھی انہیں وراٹ کوہلی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا۔


شادی کے بعد 6 ماہ تک صرف 21 دن ساتھ رہے وراٹ کوہلی


انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے بتایا کہ سال 2017 میں شادی کے بعد شروعاتی 6 مہینے میں وہ صرف 21 دن ہی وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ رہ پائی تھی۔ ان 21 دنوں میں بھی وہ اور کوہلی صرف ایک وقت کے کھانے کے لئے ہی مل پاتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ وراٹ کوہلی سے ملنے دوروں پر جاتی تھ، تب بھی انہیں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ بہت زیادہ وقت نہیں ملتا تھا۔ انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے ’واگ’ کو دیئے انٹرویو میں کہا، ’لوگوں کو لگتا ہے کہ جب میں وراٹ کوہلی سے ملنے بیرون ملک جاتی تھیں تو وہ کوئی ویکیشن ہوتی تھی۔ حالانکہ ایسا نہیں ہوتا تھا۔ دونوں میں سے کوئی ایک ہمیشہ کام کر رہا ہوتا تھا۔ آغاز کے 6 مہینے میں ہم صرف 21 دن ساتھ رہے تھے۔ ہاں میں نے دن گنے تھے۔ جب میں کوہلی سے ملنے بیرون ملک جاتی تھی تو صرف ایک وقت کھانے کے وقت پر ہم مل پاتے تھے، ہمارے لئے وہ وقت بہت خاص ہوتا تھا’۔


 انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے بتایا کہ سال 2017 میں شادی کے بعد شروعاتی 6 مہینے میں وہ صرف 21 دن ہی وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ رہ پائی تھی۔

انوشکا شرما (Anushka Sharma) نے بتایا کہ سال 2017 میں شادی کے بعد شروعاتی 6 مہینے میں وہ صرف 21 دن ہی وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ رہ پائی تھی۔


وراٹ کوہلی نے بتایا کہ انوشکا شرما سے ملنے کے بعد ہی ان کی فطرت میں کافی فرق آیا۔ انہوں نے کہا، ’ایمانداری سے کہوں تو میں نے صبرکرنا سیکھا، وہ انوشکا شرما سے ملاقات کے بعد ہی آیا۔ میں پہلے بہت ہی بے چین تھا، جلدی غصہ ہوجاتا تھا۔ میں نے انوشکا شرما کی شخصیت کو دیکھتے ہوئے، حالات کے لئے خود کو تیار کرنے اور خود کو سنبھالنا سیکھا۔

انوشکا شرماکو اپنی طاقت مانتے ہیں وراٹ کوہلی

حالانکہ اب کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارنے کا موقع مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو زندگی کا سب سے بڑا تحفہ مانتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اے بی ڈیویلیئرس سے خاص بات چیت میں کہا تھا، وراٹ کوہلی نے کہا، ’انوشکا شرما میری طاقت کا سب سے بڑا ستون ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے انوشکا شرما جیسی بیوی ملی۔ زندگی میں پیار سب سے اہم چیز ہے، باقی چیزیں اس کے بعد آتی تھیں’۔
First published: Jul 05, 2020 08:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading