وراٹ کوہلی نے ہوا میں اُڑ کر ایک ہاتھ سے پکڑا کیچ تو انوشکا کو آیا پیار، شوہر کے لیے لکھی یہ بات
وراٹ کوہلی نے ہوا میں اُڑ کر ایک ہاتھ سے پکڑا کیچ تو انوشکا کو آیا پیار، شوہر کے لیے لکھی یہ بات
انوشکا چکڑا ایکسپریس فلم میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم ٹیم انڈیا کی سابق تیز گیند باز جھولن گوسوامی کی بائیوپک ہے، جسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہندوستان بنام آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پریکٹیس میچ میں ٹیم انڈیا نے 6 رنوں سے بازی مار لی۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے باونڈری لائن پر ہوا میں اڑتے ہوئے ایک ہاتھ سے حیرت انگیز کیچ پکڑا ہے۔ وراٹ کے اس کیچ کی تعریف ہر کوئی کررہا ہے۔ ایسے میں کوہلی کی لیڈی لو اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی ان کے اس شاندار کیچ کی تعریف سوشل میڈیا پر کی ہے۔
وراٹ کے کیچ کی مرید ہوئی انوشکا برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ مقابلے میں وراٹ کوہلی بیٹنگ سے خچھ خاص کمال نہیں دکھاپائے لیکن فیلڈنگ م یں وراٹ نے کنگارو ٹیم کی کمر توڑ کے رکھ دی۔ میچ کی دوسری اننگ میں وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خطرناک بیٹسمین ٹیم ٹیویڈ کو ایک اسٹیک تھرو پر رن آوٹ کیا۔ اس کے بعد اننگ کے آخری اوور میں محمد شمیع کی گیند پر ہوا میں اچھل کر باونڈر لائن پر پیٹ کمنس کا کیچ پکڑ کر کوہلی نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا۔
اس کیچ کو اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے آفیشیل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انوشکا نے اس ویڈیو پر بیوٹی لکھ کر وراٹ کوہلی کے لئے پیار ظاہر کیا ہے۔ واقعی وراٹ کوہلی کے اس میچ کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔ سوشل میڈیا پر وراٹ کے اس لاجواب کیچ کا ویڈیو جم کر وائرل ہورہا ہے۔
اس فلم میں نظر آئیں گی انوشکا وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما بی ٹاون کے سب سے فیوریٹ کپل میں سے ایک مانے جاتے ہیں۔ اکثر وراٹ اور انوشکا کی کوئی نہ کوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہے۔ بتادیں کہ آنے والے وقت میں انوشکا چکڑا ایکسپریس فلم میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم ٹیم انڈیا کی سابق تیز گیند باز جھولن گوسوامی کی بائیوپک ہے، جسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔