உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے خلافVirat Kohliکی شاندار نصف سنچری پرانوشکا شرما نے دیا یہ خاص ردعمل

    ویراٹ کوہلی کی نصف سنچری پر انوشکا شرما نے ایسے دیا ردعمل۔

    ویراٹ کوہلی کی نصف سنچری پر انوشکا شرما نے ایسے دیا ردعمل۔

    Anushka Sharma Reacts After Virat Kohli Fifty: انوشکا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'چکڑا ایکسپریس' کے لیے خبروں میں ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Anushka Sharma Reacts After Virat Kohli Fifty: ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی جوڑی بالکل پرفیکٹ مانی جاتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے سپورٹیو سسٹم ہیں اور ایک دوسرے کو چیئراپ کرنے کا کوئی بھی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔ اتوار کی رات دبئی میں منعقد ہندپاک میچ میں ویراٹ کی شانداری نصف سنچری کو لے کر انوشکا شرما نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی کو لے کر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک خاص ردعمل دیا ہے۔



      انوشکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میچ کے دوران کی ویراٹ کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ ہارٹ کی ایموجی بھی تھی۔ تصویر میں ویراٹ ففٹی رن پورے ہونے پر بیٹ اٹھاکر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔



      صرف انوشکا ہی نہیں وراٹ کی بہن بھاونا بھی ان کی خاص اننگ پر کلیپ کی ایموجی کے ساتھ پوسٹ شیئر کرتی نظر آئیں۔ حالانکہ ویراٹ کی محنت کے باوجود ٹیم انڈیا پاکستان سے ہار گئی۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)





      یہ بھی پڑھیں:

      Divyanka Tripathiایک ایپی سوڈ کے لئے لاکھوں میں کرتی ہیں چارج، اتنی تھی پہلی سیلری!

      یہ بھی پڑھیں:
      کیسا ہےSara Ali Khanاور کرینہ کپور کا رشتہ؟کیوں چھوٹی ماں کہہ کر نہیں بلاتی ہیں ایکٹریس

      اس سے قبل ویراٹ نے انوشکا شرما کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی پیاری پوسٹ کی تھی۔ انوشکا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کوہلی کو اپنی 'دنیا' قرار دیا۔ انوشکا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'چکڑا ایکسپریس' کے لیے خبروں میں ہیں۔ یہ فلم ہندوستانی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: