ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی نے پورے کئے 10،000 رن توبیوی انوشکا شرمانے سوشل میڈیا پرکہہ دیا یہ۔۔۔۔۔۔۔

ون ڈے کریئر میں اب تک وراٹ کوہلی نے 10،000 رن بنال لئے ہیں۔ لیکن وراٹ کی پرفارمینس پر ان کی بیوی انوشکا فدا ہو گئیں۔

  • Share this:
وراٹ کوہلی نے پورے کئے 10،000 رن توبیوی انوشکا شرمانے سوشل میڈیا پرکہہ دیا یہ۔۔۔۔۔۔۔
وراٹ کوہلی اورانوشکا شرما: فائل فوٹو

وراٹ کوہلی ان دنوں ویسٹ انڈیز کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ گزرے میچ میں انہوں نے 157 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی تھی لیکن یہ میچ ٹائی رہ گیا۔ ون ڈے کریئر میں اب تک وراٹ نے 10،000 رن بنال لئے ہیں۔ لیکن وراٹ کی پرفارمینس پر ان کی بیوی انوشکا فدا ہو گئیں۔


ایک طرف وراٹ کوہلی 157 رنوں کی بہترین اننگ کھیل رہے تھے تو دوسری جانب انوشکا شرما وراٹ کے رن بنانے کی سرگرمی اور 10،000 رنوں کا ریکارڈ بنانے کی خوشی میں پھولے نہیں سما رہی تھیں۔ انوشکا نے اپنے ٹی وی سے اس میچ کے آئی کانک مومینٹس چرا لئے اور انہیں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا ۔ 10،000 رن پورا کرنے والی تصویر پر انہوں نے لکھا 'وہاٹ آ مین ' وہ وراٹ کے اس اچیومینٹ پر کافی خوش ہیں۔ 

First published: Oct 26, 2018 07:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading