ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما نے ایک لڑکے کو سڑک پر لگائی پھٹکا ر، وراٹ کوہلی نے شیئر کیا ویڈیو

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما اکثر اپنی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ، مگر اب ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں ان کی بیداری نظر آتی ہے۔

  • Share this:
انوشکا شرما نے ایک لڑکے کو سڑک پر لگائی پھٹکا ر، وراٹ کوہلی نے شیئر کیا ویڈیو
انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی ۔ فائل فوٹو

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما اکثر اپنی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ، مگر اب ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں ان کی بیداری نظر آتی ہے۔ وراٹ کوہلی نے ٹویٹر پر انوشکا شرما کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں انوشکا ایک لڑکے کو ڈانتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ دراصل انوشکا ایک لگزری کار میں جارہے لڑکے کو بیچ راستے میں اس لئے ڈانٹنے لگیں کیونکہ اس نے راہ چلتے سڑک پر کچرا پھینک دیا تھا۔

اسے ایسا کرتے ہوئے انوشکا نے سڑک پر ہی اپنی کار کا شیشہ نیچے کر کے دوسری کار والے کو خوب سنائی اور کہا کہ آپ سڑک پر کچرا کیوں پھینک رہے ہیں، آئندہ توجہ دیجئے ، آپ سڑک پر اس طرح کچرا نہیں پھینک سکتے ہیں۔



اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وراٹ کوہلی نے لکھا کہ ان لوگوں کو سڑک پر کچرا پھینکتے ہوئے دیکھ کر انہیں صحیح طرح سمجھایا ، مہنگی کار میں سفر کرتے ہیں اور ان کا دماغ خراب ہے ، کیا ایسے لوگ ہمارا ملک صاف رکھ سکتے ہیں ؟ جی ہاں ، اگر آپ بھی کچھ ایسا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ایسا ہی کریں اور بیداری پھیلائیں۔
First published: Jun 16, 2018 11:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading