ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما کی شاندار پہل نے جیتا ملک کا دل، اپنے نام کی ایک نئی حصولیابی

اپنی پیاری سی بیٹی وامیکا کو جنم دینے کے بعد انوشکا شرما (Anushka Sharma) ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس بار انوشکا شرما کسی تصویر تصویر، کسی ویڈیو یا پھر کسی فلم کو لے کر نہیں بلکہ سوچھ بھارت (Swachh Bharat) مہم میں اپنی حصہ داری نبھانے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔

  • Share this:
انوشکا شرما کی شاندار پہل نے جیتا ملک کا دل، اپنے نام کی ایک نئی حصولیابی
انوشکا شرما کی شاندار پہل نے جیتا ملک کا دل، اپنے نام کی ایک نئی حصولیابی

ممبئی: اپنی پیاری سی بیٹی وامیکا کو جنم دینے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس بار انوشکا شرما کسی تصویر، کسی ویڈیو یا پھرکسی فلم کو لے کرنہیں بلکہ سوچھ بھارت (Swachh Bharat) مہم میں اپنی حصہ داری نبھانے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ انوشکا شرما نے ایک شاندار قدم اٹھاتے ہوئے اپنی فلموں کی سیٹ پر کچرے کا انتظام کی پہل کی ہے۔


انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ’ماحولیات بچانا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس سمت میں انڈسٹری کا بڑا تعاون ہوسکتا ہے۔ بیداری پھیلانے کے لئے انڈسٹری آگے آسکتی ہے۔ فلموں کے سیٹ پر کچرے کو الگ الگ کرنے (Waste Segregation) سے کافی تبدیلی آسکتی ہے۔ ہم اپنے پروڈکشن میں بننے والی فلموں کے ساتھ یہ آغاز کر رہے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ کچھ الگ کرتے رہنا چاہئے اور میں خوش ہوں کہ اس وبا کے درمیان ہم ایسا کر پانے میں کامیاب رہے۔


بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ہمیشہ کچھ نیا کرنے کے لئے تیار رہتی ہیں۔ انوشکا شرما کے بھائی اور ’کلین سلیٹ فلمس’ پروڈکشن ہاوس میں۔ شراکت دار کرنیش شرما نے بھی بتایا کہ ’میں نے اور انوشکا نے ’کلین سلیٹ فلمس’ کی شروعات کی تھی۔ ہم کئی معاملوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ اس میں ایک بڑی پہل کچرا انتظامیہ ہے۔ کچرے کی وجہ سے آلودگی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ہم کوشش کرکے فلموں کے سیٹ پر جمع ہونے والے کچرے کو کم کرسکتے ہیں’۔


انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ’ماحولیات بچانا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس سمت میں انڈسٹری کا بڑا تعاون ہوسکتا ہے۔ بیداری پھیلانے کے لئے انڈسٹری آگے آسکتی ہے۔
انوشکا شرما نے کہا ہے کہ ’ماحولیات بچانا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اس سمت میں انڈسٹری کا بڑا تعاون ہوسکتا ہے۔ بیداری پھیلانے کے لئے انڈسٹری آگے آسکتی ہے۔


اس کے لئے کچھ ضروری اور کارگر قدم اٹھانا ہوگا، جیسے کچرے کو الگ الگ کرنا‘۔ کرنیش شرما بتاتے ہیں کہ ’ہم ہمیشہ کچھ بہتر کرنے اور سیکھنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ ہم چھوٹی چیزوں سے شروعات کرکے بڑی اور مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں۔ ’کلین سلیٹ فلمس‘ کچرے کو الگ الگ کرنے کی سمت میں شروعات کرنا چاہتا ہے۔ اس سے ماحولیات بچانے کی سمت میں کچھ تو اپنا تعاون دے پائیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری اس قابل تعریف پہل کو سبھی لوگ اپنائیں گے’۔

اپنے اس شروعات سے انوشکا شرما ماحولیات بچانے کی سمت میں قابل تعریف قدم اٹھانے والی فلم کی پہلی پروڈیوسر بن گئی ہیں۔ ڈلیوری کے بعد انوشکا شرما ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ گزشتی دنوں بیٹی وامیکا (Vamika) اور شوہر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کے ساتھ ایک تصویر انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔ اس تصویر پر مداحوں اور شخصیات نے جم کر مبارکباد دی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 07, 2021 04:37 PM IST