உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انوشکا شرما نے حاملہ ہونے کی خبروں پر توڑی اپنی چپی، کہہ دی یہ بات

    پولیس کمشنر سنگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا کی وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے ممبئی پولیس کو دیے گئے عطیہ کے لیے ہم آپکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کا تعاون کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ممبئی پولیس کی مدد کرے گا۔

    پولیس کمشنر سنگ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا کی وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے ممبئی پولیس کو دیے گئے عطیہ کے لیے ہم آپکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کا تعاون کرونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ممبئی پولیس کی مدد کرے گا۔

    کچھ وقت پہلے انوشکا کے حاملہ ہونے کی افواہیں زوروں پر تھیں۔ لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔ اب حال ہی میں انوشکا نے فلم فئیر کو دئیے انٹرویو میں حاملہ ہونے کو لے کر کھل کر بات کی ہے۔

    • Share this:
      وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے افئیر نے کئی دنوں تک لوگوں کو تذبذب میں رکھا۔ ان کی شادی بھی خفیہ طریقے سے ہوئی تھی کہ کسی کو کوئی خبر ہی نہیں تھی۔ اب شادی ہوئی تو ان دونوں کے بچے کا انتظار ہونے لگا۔ کچھ وقت پہلے انوشکا کے حاملہ ہونے کی افواہیں زوروں پر تھیں۔ لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔ اب حال ہی میں انوشکا نے فلم فئیر کو دئیے انٹرویو میں حاملہ ہونے کو لے کر کھل کر بات کی ہے۔

      فلم فیئر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما نے کہا ، "ایک اداکارہ شادی کرتی ہے اور جو اگلا سوال ان سے پوچھا جاتا ہے وہ ان کے حاملہ ہونے سے جڑا ہوتا ہے یا جب ڈیٹ کر رہے ہوتے ہیں تو یہ پوچھا جاتا ہے کہ شادی کب کرنے والی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ جس اداکارہ کی بھی شادی ہوتی ہے، سب کے بارے میں کچھ نہ کچھ ضرور کہا جاتا ہے۔ کوئی کچھ بھی پہن سکتا ہے اور خواہ وہ ڈھیلی ڈریس ہی کیوں نہ ہو کیونکہ وہ ایک ٹرینڈ بھی ہے۔ لیکن وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ حاملہ ہے۔ آپ اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے، ہاں، بس اسے نظر انداز کر سکتے ہیں‘‘۔

      انوشکا نے کہا کہ ’’ یہ سب بکواس باتیں ہیں۔ دوسروں کو ان کی زندگی جینے دینا چاہئے۔ کیوں ایسا ماحول بنا دیا جاتا ہے جہاں انسان کو زبردستی صفائی دینی پڑتی ہے۔ یہ بات مجھے سب سے خراب لگتی ہے۔ کیا مجھے کچھ بھی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے‘‘؟

       
      First published: