باہوبلی فیم اداکارہ انوشکا شیٹی ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کی خبروں کو لے کر سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ اس سال مئی میں، یہ خبر آئی تھی کہ 39 سالہ دبئی کے ایک بزنس مین سے وہ شادی کریں گی، لیکن میڈیا رپورٹ صاف افواہیں نکلیں۔ انڈسٹری میں موجودہ بحث یہ ہے کہ انوشکا ایک تلگو ڈائریکٹر سے شادی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے دو ہٹ فلمیں کی ہیں۔ ای ٹائمس کے مطابق، شادی تقریب قریبی دوستوں اور فیملی ممبرز کی موجودگی میں ایک نجی تقریب ہونے کی امید ہے۔
پربھاس کے ساتھ شادی کی خبریں آئی تھی سامنے سوئٹی، جیسا کہ شائقین کی جانب سے اداکارہ کو پیار سے بلایا جاتا ہے، خود افواہوں کی تصدیق یا تردید کرتی ابھی تک دکھائی نہیں دی ہے۔ انوشکا کو ماضی میں مبینہ طور پر کئی مشہور ہستیوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ باہوبلی کے بعد، ان کی پربھاس کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہ تھی اور دونوں کی شادی کرنے کی پلاننگ کی بھی خبریں تھیں۔ جیسے ہی افواہیں بڑھنے لگیں، 39 سالہ نے اپنی خاموشی توڑی اور سبھی افواہوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا تھا، میں پربھاس کو 15 سال سے زیادہ عرصے سے جانتی ہوں اور وہ میرے 3AM دوستوں میں سے ایک ہے۔ ہم عام طور پر جڑے ہوئے ہیں کیونکہ ہم دونوں شادی شدہ نہیں ہیں اور اسکرین پر ایک بہترین جوڑی بناتے ہیں۔ اگر ہم دونوں کے درمیان کچھ بھی ہوتا، تو وہ اس وقت تک باہر ہوگیا ہوتا۔‘
شادی پر انوشکا نے دیا تھا یہ جواب اس سے پہلے کچھ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ حیدرآباد کے ایک بزنس مین سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ یہ بھی افواہ تھی کہ انوشکا ایک کرکٹر سے پیار کرتی تھی جو جنوبی ہند ٹیم کے لیے رنجی ٹرافی میں کھیل رہا تھا۔ لیکن انہوں نے ان سب باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ، ’جب میری شادی ہوگی تو میں یقینی طور سے سبھی کو بتادوں گی۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔