உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عدم رواداری پر عامر خان کا بیان حق بجانب: فلم ساز اپرنا سین

    کلکتہ۔ قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز اپرنا سین نے فلم اداکار عامر خان کے عدم رواداری سے متعلق بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شہری کی حیثیت سے عامر خان کے احساسات و جذبات درست ہیں اور انہیں اس کا حق حاصل ہے ۔

    کلکتہ۔ قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز اپرنا سین نے فلم اداکار عامر خان کے عدم رواداری سے متعلق بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شہری کی حیثیت سے عامر خان کے احساسات و جذبات درست ہیں اور انہیں اس کا حق حاصل ہے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      کلکتہ۔ قومی ایوارڈ یافتہ فلم ساز اپرنا سین نے  فلم اداکار عامر خان کے عدم رواداری سے متعلق بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شہری کی حیثیت سے عامر خان کے احساسات و جذبات درست ہیں اور انہیں اس کا حق حاصل ہے ۔سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے فلم ساز نے کہا کہ آخر عامر خان کے بیان پر ہنگامہ آرائی کیوں ہے اور ان کی مذمت کیوں کی جارہی ہے۔ 


      خیال رہے کہ ملک میں حالیہ دنوں میں عدم رواداری میں اضافہ پر بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس وقت بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نے پاکستانی انتہا پسند حافظ سعید سے ان کا موازنہ کردیا ہے۔ایک بی جے پی لیڈر نے انہیں ملک دشمن قرار دیا اور وشو ہندو پریشد کے سادھوی پراچی نے شاہ رخ کو پاکستانی ایجنٹ تک کہہ دیا ۔


      فلم ساز اپرناسین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملک میں عدم رواداری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔سادھوی پراچی جیسے لوگ ملک کو تقسیم کردینے والے بیانات دی رہی ہیں مگر اس پر بات کرنے کے بجائے ہرکوئی عامر خان کے بیان کی تنقید کرنے میں لگا ہوا ہے ۔

      First published: