پونے میں اے آر رحمان کا لائیو کنسرٹ روکا گیا، وائرل ویڈیو سے پیدا ہوا تنازع، پولیس کے برتاو سے ناخوش نظر آئے لوگ

پونے میں اے آر رحمان کا لائیو کنسرٹ روکا گیا، وائرل ویڈیو سے پیدا ہوا تنازع، پولیس کے برتاو سے ناخوش نظر آئے لوگ ۔ تصویر : Instagram@arrahman

پونے میں اے آر رحمان کا لائیو کنسرٹ روکا گیا، وائرل ویڈیو سے پیدا ہوا تنازع، پولیس کے برتاو سے ناخوش نظر آئے لوگ ۔ تصویر : Instagram@arrahman

AR Rahman Pune Live Concert: لیجنڈ موسیقار اے آر رحمان اتوار کو جب سینکڑوں سامعین کے سامنے پونے میں پرفارم کررہے تھے، تب پولیس پروگرام میں پہنچی اور اسٹیج پر چڑھ کر شو کر بند کرنے کا کہنے لگی، جس کا ویڈیو ٹویٹر پر شیئر ہونے کے بعد سے وائرل ہورہا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : لیجنڈ موسیقار اے آر رحمان اتوار کو جب سینکڑوں سامعین کے سامنے پونے میں پرفارم کررہے تھے، تب پولیس پروگرام میں پہنچی اور اسٹیج پر چڑھ کر شو کر بند کرنے کا کہنے لگی، جس کا ویڈیو ٹویٹر پر شیئر ہونے کے بعد سے وائرل ہورہا ہے ۔ واقعہ کے بعد پونے پولیس نے بتایا کہ اے آر رحمان رات دس بجے کی ڈیڈ لائن تجاوز کرگئے تھے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر رحمان کو پرفارم کرنے سے اس وقت روک دیا گیا، جب وہ اپنا مشہور گانا چھیاں چھیاں گا رہے تھے ۔ چونکہ رات کے دس بج چکے تھے، اس لئے انہیں اپنا شو روکنے کیلئے کہا گیا ۔ پیر کو اے این آئی نے ٹویٹ کیا کہ گزشتہ رات کو پونے پولیس نے مشہور موسیقار اے آر رحمان کو ان کے کنسرٹ کے دوران گانے سے روکا ۔ وہ رات دس بجے کے بعد بھی پرفارم کررہے تھے، جس کی اجازت نہیں ہے ۔


    کنسرٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد سے لوگ پولیس کی کارروائی پر ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ مایوس کن ہے کہ پولیس نے پونے میں اے آر رحمان کا کنسرٹ 10.14 پر روک دیا ۔ رات دس بجے کا قانون سمجھ آتا ہے، لیکن اے آر رحمان جیسے لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا ۔ وہ اپنے آخری گانے پر تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا ۔

    یہ بھی پڑھئے: مشہور اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اب شیئر کردی ایسی تصویر، دیکھتے ہی فینس نے کہہ ڈالی اتنی بڑی بات


    یہ بھی پڑھئے: 40 سال کی عمر میں اس مشہور اداکارہ نے دکھائیں ایسی ادائیں، فینس کے اڑ گئے ہوش! تصاویر وائرل



    اے آر رحمان نے کنسرٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے پیر کو ٹویٹ کیا کہ پونے ! گزشتہ شب کے پیار کیلئے شکریہ۔ کیا شاندار کنسرٹ تھا ۔ کوئی تعجب نہیں کہ پونے کلاسیکی موسیقی کا گھر ہے ۔ ہم آپ کے ساتھ گانے کیلئے پھر سے واپس آئیں گے ۔ یہ کنسرٹ پونے کے راجا بہادر مل ایریا میں ہوا تھا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: