உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیٹے کو ایک ساتھ چھوڑنے آئےMalaika Arora-Arbaaz Khan، ایک دوسرے سے کتراتے آئے نظر، دیکھیں ویڈیو

    ارباز خان اور ملائیکہ اروڑہ بیٹے ارحان خان کے ساتھ۔ (فائل فوٹو)

    ارباز خان اور ملائیکہ اروڑہ بیٹے ارحان خان کے ساتھ۔ (فائل فوٹو)

    طلاق کے بعد ارباز خان اور ملائکہ اروڑا اپنی ذاتی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔ جس کے تحت ملائیکہ اروڑا بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Chennai | Lucknow | Hyderabad
    • Share this:
      Arbaaz-Malaika Son:ہندی سینما کے کئی فنکار ایسے ہیں، جو طلاق کے بعد بھی اکثر ایک دوسرے کے ساتھ نظر آجاتے ہیں۔ ان میں سے ایک فیمس کپل ہے ارباز خان (Arbaaz Khan)اور ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora)۔ جی ہاں ایک دوسرے سے الگ ہونے کے بعد کئی موقعوں پر یہ دونوں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔ حال ہی میں ارباز اور ملائیکہ اس دوران ایک ساتھ دکھائی دئیے، جب وہ اپنے بیٹے ارہان خان (Arhaan Khan) کو ایئرپورٹ پر ڈراپ کرنے پہنچے۔ حالانکہ اس دوران یہ دونوں ایک دوسرے سے کتراتے نظر آئے۔

      ساتھ نظر آئے ارباز اور ملائیکہ
      دراصل سال 2017 میں بالی ووڈ سوپر اسٹار ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے درمیان طلاق ہو گیا تھا۔ اس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے سے ہمیشہ کے لیے الگ ہو گئے۔ لیکن ارباز اور ملائکہ کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ارہان ہے اور اسی بیٹے کی وجہ سے یہ دونوں اداکار اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں مانو منگلانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ارباز خان، ملائکہ اروڑا اور ارہان خان ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ارباز اور ملائکہ اپنے بیٹے ارہان کو ایئرپورٹ پر ڈراپ کرنے آئے تھے۔ اگرچہ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ملائکہ اور ارباز ایک دوسرے سے کتراتے نظر آرہے ہیں، دونوں کے درمیان فاصلہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔ جس کے تحت ان کا یہ ویڈیو موضوع بحث بن گیا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)





      یہ بھی پڑھیں:

      Anjali Aroraکاایک اورVideoسوشل میڈیا پر ہوا وائرل، فینس ابھی بھی پوچھ رہے ہیں یہ سوال

      یہ بھی پڑھیں:
      Bipasha Basu In Monokini:بلیک مونوکنی میں بیبی بمپ فلانٹ کرتی نظر آئی بپاشا باسو

      پرسنل لائف میں آگے بڑھ چکے ہیں ارباز-ملائیکہ
      طلاق کے بعد ارباز خان اور ملائکہ اروڑا اپنی ذاتی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں۔ جس کے تحت ملائیکہ اروڑا بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ دوسری جانب ارباز خان اطالوی ماڈل و اداکارہ جارجیا اینڈریانی کے ساتھ محبت کے بندھن میں بندھ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: