بے حد رومانوی طریقے سے شروع ہوئی تھی ارباز-ملائیکہ کی لو اسٹوری، ویڈیو دیکھ آپ اپنی آنکھیں کرلیں گے بند!
بے حد رومانوی طریقے سے شروع ہوئی تھی ارباز-ملائیکہ کی لو اسٹوری، ویڈیو دیکھ آپ اپنی آنکھیں کرلیں گے بند!۔ فائل فوٹو ۔
ملائیکہ نے کہا کہ وہ فٹنیس میں ماہر ہیں اور اگر کچھ ٹھان لیتی ہیں تو کرکے رہتی ہیں۔ اس میں انہیں ارباز کا پورا سپورٹ ملا۔ ملائیکہ نے اس دوران مانا تھا کہ اگر وہ سات جنم بھی لیتی تو انہیں ارباز جیسا شوہر نہیں ملتا۔
ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کی جوڑی ایک وقت میں بالی ووڈ کی بیسٹ جوڑیوں میں سے ایک ہوا کرتی تھی۔ دونوں کپل گولس دیتے ہوئے بھی نظر آتے تھے۔ فینس کو بڑا جھٹکا تب لگا جب دونوں نے اپنے طلاق کا اعلان کیا۔ ملائیکہ اور ارباز بھلے ہی اب ساتھ نہ ہوں، لیکن ان کی لو اسٹوری کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ دونوں کی پریم کہانی بے حد رومانٹک رہی ہے۔ سالوں پہلے دونوں جب ساجد خان کے شو ’ساجد سوپراسٹارس‘ میں پہنچے تھے تو کپل نے اپنی لو لائف کے بارے میں کئی انکشاف کیے تھے۔ شو میں ملائیکہ-ارباز ایک دوسرے کو ٹیز کرتے ہوئے بھی نظر آئے تھے۔
کافی کے اشتہار سے بڑھی نزدیکیاں اس شو میں ارباز نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ملائیکہ سے پہلی ملاقات ایک کافی ایڈ کے دوران ہوئی تھی۔ اس ایڈ میں دونوں کے درمیان رومانوی کیمسٹری دکھائی گئی تھی، جس کو لے کر خوب ہنگامہ بھی ہوا تھا۔ اس کے بعد ساجد اس متنازعہ اشتہار کو بھی دکھاتے ہیں۔ ایڈ ختم ہونے پر ملائیکہ اور ارباز ہنسنے لگتے ہیں۔ ارباز کہتے ہیں، ’اگر آپ دیکھیں تو اس ایڈ نے اس وقت بہت زیادہ تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔‘ ساجد کہتے ہیں کہ، ارباز نے اس وقت کہا تھا کہ میں اس لڑکی سے ملا، جو بہت ہاٹ ہے۔ تم دیکھنا میں اسے پٹاوں گا بھی اور شادی بھی کروں گا۔‘
کسے ہوا پہلے پیار اس کے بعد ساجد پوچھتے ہیں کہ دونوں میں سے کس کو پہلے پیار ہوا؟ جس پر ملائیکہ کہتی ہیں، ہم دونوں کو۔ یہ میوچول تھا، لیکن میں نے پہلے ارباز کو پرپوز کیا تھا۔ میں نے کہا تھاکہ سنو چلو شادی کرتے ہیں، ارباز نے نہیں کہا تھا۔‘ ساجد یہ بھی بتاتے ہیں کہ ارباز نے اپنیش ادی پر گانا بھی گایا تھا۔
ساجد نے ملائیکہ سے پوچھا کہ بیٹے کو جنم دینے کے بعد آپ گلیمر انڈسٹری سے غائب ہوگئی تھیں، لیکن چار مہینے بعد جب واپس آئی تو ایک دم پہلے کی طرح فٹ۔ آپ نے یہ کیسے کیا؟ اس پر ملائیکہ نے کہا کہ وہ فٹنیس میں ماہر ہیں اور اگر کچھ ٹھان لیتی ہیں تو کرکے رہتی ہیں۔ اس میں انہیں ارباز کا پورا سپورٹ ملا۔ ملائیکہ نے اس دوران مانا تھا کہ اگر وہ سات جنم بھی لیتی تو انہیں ارباز جیسا شوہر نہیں ملتا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔