طلاق کے سالوں بعد اب کیسا ہے ملائیکہ-ارباز کا بانڈ، نئے انٹرویو میں ایکٹر نے کیا انکشاف
طلاق کے سالوں بعد اب کیسا ہے ملائیکہ-ارباز کا بانڈ، نئے انٹرویو میں ایکٹر نے کیا انکشاف۔ فائل فوٹو ۔
ارباز یہی نہیں رُکے، ارباز نے ملائیکہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملائیکہ اور میں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ جب سے لیا ہے تب سے ہم ایک دوسرے کی پسند کی عزت بھی کرنے لگے ہیں۔
ارباز خان اور ملائیکہ اروڑہ اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ لیکن ان کی اس زندگی میں ایک کڑی ایسی ہے جو انہیں آج بھی جوڑے رکھتی ہے۔ ہم بات کررہے ہیں بیٹے ارحان خان کی۔ آج ملائیکہ اروڑہ کے لاڈلے بیٹے ارحان 20 سال کے ہوچکے ہیں۔ گزشتہ دنوں ارباز خان نے ایک انٹرویو میں ملائیکہ اور اپنے رشتے پر بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آج بھی وہ دونوں اچھے بانڈ شیئر کرتے ہیں۔ اور اس اچھے بانڈ کی خاص وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے بیٹے ارحان ہیں۔
سدھارتھ کنن کو دئیے انٹرویو میں ارباز نے بتایا کہ کیسے طلاق کے بعد ملائیکہ کے ساتھ ان کے رشتے بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے ارحان کی وجہ سے ہم دونوں کے درمیان ایک بانڈنگ بنی رہی ہے، ہم دونوں کی زندگی اب الگ الگ راہ پر نکل چکی ہے، اور ہم وقت کے ساتھ کافی میچور بھی ہوئے ہیں، اور ایک دوسرے کے بارے میں تھوڑا اور قبول کرنے لگے ہیں۔۔۔ وہ بھی بہت سی چیزوں کے بارے میں۔‘
ارباز آگے کہتے ہیں کہ-’میرے بارے میں بہت سی چیزیں ہیں جو ملائیکہ نے وقت کے ساتھ سمجھی ہیں اور اس کے بارے میں بہت سی چیزیں ہیں جو میں نے سمجھنے کی کوشش کی ہے، لیکن اس درمیان ہمارا ایک کامن انٹرسٹ ہے، اور وہ ہے ہمارا بچہ۔ اور ہمارا بچہ یہ بالکل بھی ڈیزرو نہیں کرتا کی وہ نیگیٹیو ماحول میں بڑا ہو۔۔۔
ارباز یہی نہیں رُکے، ارباز نے ملائیکہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملائیکہ اور میں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ جب سے لیا ہے تب سے ہم ایک دوسرے کی پسند کی عزت بھی کرنے لگے ہیں۔ جیسے کہ سب جانتے ہیں کہ ملائیکہ ان دنوں ارجن کپور کےس اتھ پیار کا گیٹار بجاتی نظر آرہی ہیں تو وہیں ارباز خان کی زندگی میں بھی جارجیا کے پیار کی گھنٹی بج رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔