ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پڑھیں آخر کیوں سنی لیونی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ارباز خان

بالی ووڈ اداکار ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ سنی لیونی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ارباز نے سنی کے ساتھ فلم تیرا انتظام میں کام کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 20, 2017 07:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پڑھیں آخر کیوں سنی لیونی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ارباز خان
بالی ووڈ اداکار ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ سنی لیونی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ارباز نے سنی کے ساتھ فلم تیرا انتظام میں کام کیا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ سنی لیونی کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ارباز نے سنی کے ساتھ فلم تیرا انتظام میں کام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سنی کے ساتھ پھر سے کام کرنا پسند کریں گے۔ ارباز نے حال ہی میں بتایا کہ وہ دبنگ ۔3 کی شوٹنگ آئندہ سال تک شروع کریں گے۔

ارباز سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنی آئندہ فلم میں سنی کے ساتھ کام کریں گے تب اس بات پر انہوں نے کہا کہ اگر مجھے سنی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ان کے ساتھ ضرور کام کرنا پسند کروں گا۔ فلم دبنگ ۔3 کی کہانی کے حساب سے ضرورت پڑنے پر سنی کو شامل کیا جائے گا ۔خیال رہے کہ راجیو والیا کی فلم ’تیراانتظام ‘ میں ارباز خان ، سنی لیونی ، سلیل انکولا ، سدھا چندرن اور آریہ ببر اہم کردارادا کریں گے۔ یہ فلم 24 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

First published: Nov 20, 2017 07:49 PM IST