உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    فلمHaddiکا پوسٹر دیکھ کر فینس نے نوازالدین کو بتایا ارچنا پورن سنگھ، تو اداکارہ نے دیا یہ جواب

    ارچنا پورن سنگھ کا نوازالدین صدیقی سے کیا موازنہ ۔ یہ ہے وجہ۔

    ارچنا پورن سنگھ کا نوازالدین صدیقی سے کیا موازنہ ۔ یہ ہے وجہ۔

    Archana Puran Singh Reaction: ارچنا سے جب پوچھا گیا کہ انہیں نواز کے ساتھ موازنہ کیسا لگا تو ارچنا نے کہا کہ نواز کے ساتھ موازنہ میرے لیے قابل تعریف ہے۔ ارچنا نے مزید کہا کہ ہیئر اسٹائل کی وجہ سے نواز کا لُک میری طرح لگ رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Dehrisaray | Abdu Rahiman Nagar | Aurangabad
    • Share this:
      Archana Puran Singh Reaction: نوازالدین صدیقی اپنی دمدار اور نیچرل ایکٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ نواز نے کئی فلموں میں یادگار کردار نبھائے ہیں۔ آنے والی فلم 'ہڈی' میں بھی ان کے کردار کو لوگ بھول نہیں پائیں گے۔ زی اسٹوڈیوز کے بینر تلے بننے والی فلم ہڈی کے میکرز نے فلم کا پوسٹر جاری کردیا ہے۔ اس میں نواز کا روپ دیکھ کر ناظرین کو یقین نہیں آرہا کہ یہ نواز ہی ہیں۔

      لڑکی بنے نواز
      فلم کا پوسٹر بے حد دمدار ہے۔ نواز مہاراجہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور ان کے ہاتھ خون میں لت پت ہیں۔ ایک تیز دھار ہتھیار کرسی کے قریب رکھا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ موشن پوسٹر میں نواز ایک خاتون گیٹ اپ میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بھوری رنگ کا شمری گاؤن پہنا ہوا ہے اور ان کے بال کھلے ہوئے ہیں۔ نیوڈ میک اپ کے ساتھ سرخ لپ اسٹک میں وہ کافی اچھے لگ رہے ہیں۔ نواز کو اس روپ میں پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

      ارچناپورن سنگھ سے کیا گیا نواز کا موازنہ
      نواز نے آج تک اسکرین پر ایسا کردار ادا نہیں کیا۔ تاہم فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی لوگوں کو ارچنا پورن سنگھ کی یاد آگئی ہے۔ ایک یوزر نے لکھا، مجھے پہلی نظر میں لگا کہ ارچنا پورن سنگھ ہیں۔ ایک اور نے کمنٹ کیا، ارچنا پورن سنگھ کی طرح کیوں لگ رہی ہیں؟

      یہ بھی پڑھیں:

      Shilpa Shetty Video:وہیل چیئر پریوگا کر کے شلپانے اڑائے ہوش، کہا-پیر ٹوٹا ہے حوصلہ نہیں‘

      یہ بھی پڑھیں:
      Monalisa Video:’بہاراں‘گانے پرمونالیسا نے کیا ایسا ڈانس، تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں فینس!

      یہ میری تعریف ہے:ارچنا
      اس پر ارچنا سے جب پوچھا گیا کہ انہیں نواز کے ساتھ موازنہ کیسا لگا تو ارچنا نے کہا کہ نواز کے ساتھ موازنہ میرے لیے قابل تعریف ہے۔ ارچنا نے مزید کہا کہ ہیئر اسٹائل کی وجہ سے نواز کا لُک میری طرح لگ رہا ہے۔ جب میں کپل شرما شو کے آغاز میں آئی تھی تب سائیڈ پٹنگ کرتی تھی۔ اس لیے لوگوں نے نواز اور میرا روپ ایک جیسا محسوس کیا ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: